کون کونسے بھارتی اداکار صبا قمر کے مداح ہیں ؟ اداکارہ نے نام بتادئیے

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر کا شمار اُن چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر سرحد پار بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔ صبا قمر کو اپنی پہلی ہی بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بہترین اداکاری کی بدولت فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین ایکٹریس کے لیے نامزد کیا گیا اور وہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔ اس فلم میں انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے ناصرف بھارتی مداحوں کو متاثر کیا بلکہ وہاں کی نامور اداکار بھی ان کی مداح ہوگئے۔ اس بات کا انکشاف خود صبا قمر نے ایک انٹرویو میں کیا ہے جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

اس انٹرویو میں صبا قمر نے بھارت میں کام کرنے اور تعریفیں سمیٹنے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے بھارتی فلم ’ہندی میڈیم‘ سائن کی تھی، ان کا اس وقت ماننا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا سب سے خراب پروجیکٹ ہونے والا ہے کیوں کہ ان کے مدِ مقابل معروف منجھے ہوئے اداکار عرفان خان تھے۔

Image Source: Instagram

انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھارتی فلم ’ ہندی میڈیم‘ کرلی تو مجھے بہت پذیرائی ملی، اداکار رشی کپور اور نیتو سنگھ کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا، نیتو سنگھ نے میرا ہر ڈرامہ دیکھ رکھا ہے۔ صبا قمر کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ان کے کام کی امریتا سنگھ اور ودیا بالن نے بھی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ ودیا بالن نے مجھے بھارت سے خصوصی طور پر کال کی تھی اور میرے کام کو سراہا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت میں اتنی پذیرائی ملنے کے باوجود پاکستان میں صبا قمر کو کئی ساتھی اداکار مغرور سمجھتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کے بہت سے ساتھی اداکار انہیں مغرور سمجھتے ہیں کیونکہ وہ فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ کے دوان الگ وینیٹی وین کا مطالبہ کرتی ہیں اور کسی کے ساتھ کمرہ شیئر نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم کی شوٹنگ ہورہی ہوتی ہے تو وہ اس دوران کوئی بدمزگی یا لڑائی نہیں چاہتی جو کاسٹ اور عملے کے تعلقات خراب کرے اور بالآخر فلم کے حتمی مراحل کو متاثر کرے۔

Image Source: Instagram

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات اکثر ساتھی فنکار نہیں سمجھتے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ یہ بات جلد سمجھ جائیں گے۔ صبا کا کہنا تھا کہ وہ الگ وینیٹی وین کا مطالبہ اس لیے بھی کرتی ہیں کہ پورے تسلسل اور توجہ کے ساتھ اپنے اسکرپٹ پر دھیان دیں سکیں اس لیے وہ ساتھی اداکاروں سے فضول گپ شپ نہیں کرتیں۔

مزید پڑھیں: صبا قمر نے گلدستہ بھجنے والے نوجوان کو خصوصی پیغام بھیج دیا

علاوہ ازیں ، صبا قمر کا ایک اور ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان کی جانب سے اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کی زندگی میں رومانس ہے، میزبان کا یہ پوچھنا تھا کہ صبا قمر کے گال لال اور چہرہ خوشی سے کھِل اٹھا۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ اُن کی زندگی میں ایک نیا شخص آ چکا ہے مگر وہ بتائیں گی نہیں، یہ راز ہے اور پوشیدہ ہے، اُن کا کہنا تھا کہ زندگی میں رومانس اور ایک خاص شخص کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ مشہور وی جے، ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف نے تابش ہاشمی کے شو ٹو بی آنیسٹ (ٹی بی ایچ) میں پہلے ہی صبا قمر کے بارے میں یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں اور وہ اُن کے ہونے والے ساتھی کو بھی جانتی ہیں۔ تاہم انہوں نے صبا قمر کی شادی اور ہونے والے شریک سفر سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago