مجھ پر میرے شوہر نے قاتلانہ حملہ کروایا ہے۔اداکارہ زینب جمیل

شوبز اور ماڈلنگ سے اسلام کی خاطر کنارہ کشی کرنے والی اداکا رہ زینب جمیل پر انکے سابقہ شوہر نے قاتلانہ حملہ کروایا ہے۔یہ دعوی زینب جمیل کیا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ ان  کے شوہر نے کرو کروایا اور اب بھی انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

Image source:Instagram

          زینب جمیل  ایک بیوٹی  سیلون چلاتی ہیں  اوران کو ان کے بیوٹی سیلون  کے  سامنے دو نامعلوم افراد نے چھ گولیاں مار دی تھیں۔ زینب جمیل نے ہسپتال میں ہوش میں آنے کے بعد کہا تھا کہ انہیں اس قاتلانہ حملہ میں ملوث ہونے کے حوالے سے  کئی لوگوں پر شبہ ہے اور اپنے شوہر پر بھی شبہ ہے۔

زینب جمیل نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں نقاب میں دیکھا گیا اور انہوں نے بتایا کہ وہ مذکورہ ویڈیو کو ہسپتال سے شیئر کر رہی ہیں۔

سابق ماڈل نے ایک تفصیلی ویڈیو میسج میں کہا ہے کہ انہیں شوہر پہلے بھی دھمکیاں دیتے رہے تھے لیکن انہوں نے ان کی دھمکیوں کو مذاق سمجھ کر ٹال دیا تھا، کیوں کہ انہیں شوہر سے دو بچے ہیں اور ان کا خیال تھا کہ وہ ان کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے۔

Zainab Jameel Husband Involve

اب زینب جمیل نے کہا کہ میرے شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ۔ زینب جمیل نے بتایا کہ جب شوہر ان کو دھمکیاں دے رہا تھا تب انہیں یقین نہیں تھا کہ ان کے بچوں کا باپ ایسا کرے گا۔ میرے دو چھوٹے چھوٹے بچے ہیں اور دھمکیاں اب بھی مل رہی ہیں۔ زینب جمیل نے آئی جی پولیس سے کہا کہ وہ خود اس کیس کا نوٹس لیں اور ملزم کو گرفتار کروائیں۔ زینب جمیل نے پولیس کی تفشیش پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر دیا  ہے۔

زینب جمیل نے کہا کہ میں ہسپتال سے یہ ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں۔ مجھے دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ پولیس نے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا ۔پولیس مجھے سکیورٹی فراہم کرے اور ملزم کو گرفتار کرے۔

انہوں نےکہا کہ مجھے دھمکی آمیزپیغامات بھی دیے گئے تھے، میرے پاس ثبوت ہیں، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں۔

مزید پڑھیئے

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

                   زینب جمیل نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی، انہیں خدشہ ہے کہ ان کا کیس خراب کردیا جائے گا، وہ پولیس کی تفتیش اور تعاون سے مطمئن نہیں ہیں۔

انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ ان پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لے کر ان کی مدد کی جائے، ان کی زندگی بچائی جائے، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

زینب جمیل کا دو سال سے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے۔ ان کے قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے کے بعد مقدمہ ان کے ماموں نے درج کروایا تھا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago