ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پروہاج علی کے فین پیج نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں یمنیٰ زیدی کو ہمایوں سعید، وہاج علی، فیروز خان اور اذان سمیع خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔اسی سے متعلق پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’یمنیٰ بھی آلو کی طرح ہر ایک کے ساتھ فِٹ ہوجاتی ہیں‘۔
یہ پوسٹ وہاج علی کو پسند نہیں آئی اور فوری طور پر ہٹانے کی درخواست کردی۔
یمنی زیدی اور وہاج علی دل نہ امید تو نہین اور تیرے بن میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں
مذید پڑھیے
نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل
وہاج علی کو پوسٹ پر یمنی کے خلاف کمنٹ پسند نہیں آیا اور فوری طور پر ہٹانے کی درخواست کردی۔انہوں نے کمنٹ سیکشن میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’برائے مہربانی اس پوسٹ کو ہٹا دیں، اگر آپ میرے مداح ہیں تو آپ کو میرے دوستوں، ساتھیوں، خاندان والوں کا احترام کرنا چاہیے۔
یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے مقبول ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی پہلی قسط 28 دسمبر 2022 کو نشر ہوئی تھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے تھے۔
58 اقساط پر مشتمل ڈرامے کی مرکزی کہانی وہاج علی (مرتسم) اور یمنیٰ زیدی (میرب) کے کرداروں کے گرد گھومتی تھی، جنہوں نے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا تھا، تاہم ان کے درمیان جھگڑوں، غلط فہمیوں، محبت اور تناؤ کو دکھایا گیا تھا۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…