ندا یاسر کی لاعلمی پر مذاق اڑانے والوں میں شوہر بھی شامل

پاکستان کے مشہور ہدایتکار و اداکار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کی وائرل ہونے والی کلپ کی پیروڈی کرتے ہوئے ویڈیو بنادی ہے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ ندا یاسر کی فارمولا ون ریسنگ کار پر مہمانوں سے سوال وجواب پر ایک پرانی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر اب ان کے شوہر یاسر نواز نے بھی ایک ویڈیو شیئر کردی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ کی پیروڈی کرتے نظر آرہے ہیں۔

ندا یاسر کے مارننگ شو کی یہ کلپ ٹوئٹر صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ اس کلپ میں میزبان ‘فارمولا ون ریسنگ کار’ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق نہیں کر پائیں۔

Image Source: Instagram

اس موضوع پر اپنی لاعلمی سے مہمان طالبعلموں سے پوچھے گئے بے تکے سوالات کی وجہ سے ندا کی یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ ٹوئٹر پر ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔ یہی نہیں بلکہ ان پر سیکڑوں میمز بنائے گئے جبکہ صارفین کی جانب سے انہیں مذاق اور کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ لوگوں نے ندا یاسر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ندا اپنے شو میں صرف شادیاں کروائیں، تو کسی نے کہا ایسا تب ہوتا ہے جب آپ اپنی ڈگری آن لائن مکمل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وقار ذکاء نے مارننگ شو میزبان ندا یاسر کے جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا

لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ ندا کا مذاق اڑانے والوں کی فہرست میں صارفین کے ساتھ اب ان کے شوہر یاسر نواز بھی شامل ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز یاسر نواز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ندا کی فارمولا ون کار کے حوالے سے لاعلمی پر سر پر دوپٹہ اوڑھے ان کی نقل کر رہے ہیں۔ یاسر نواز نے اپنی اس ویڈیو کو کوئی کیپشن نہیں دیا صرف ہنسنے والے ایموجی لگائے ہیں۔

Image Source: Instagram

یاسر نواز کی اس ویڈیو پر ناصرف صارفین کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے بلکہ شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں تعریفی کلمات سے نوازا جارہا ہے۔ البتہ یاسر کی اس ویڈیو پر اہلیہ ندا کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جب اس وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تنقید حد سے زیادہ بڑھ گئی تو ندا نے خود اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ وہ کوشش کریں گی کہ شو کے موضوع کے بارے میں مکمل ریسرچ کرکے ہی بات کریں۔

ندا نے انڈیپینڈنٹ اردو کو انٹرویو میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کلپ کو دیکھ کرخود بھی بہت ہنس رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اتنی پرانی بات ہے کہ انہیں صحیح طرح یاد بھی نہیں کہ ہوا کیا تھا تاہم مجھ سے غلطی ہوئی تھی اور آئندہ کوشش کروں گی کہ مکمل ریسرچ کرکے ہی بات کروں۔ دوران گفتگو ندا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے بہت سے اچھے شوزبھی کیے ہیں ، لیکن ان پر کوئی داد نہیں دیتا حالانکہ وہ شوز وائرل بھی ہوتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago