شادی میں بن بلائے مہمانوں والا بیان شغل کے لئے دیا تھا، یاسر حسین

اداکار اور پروڈیوسر یاسر حسین اور اداکارہ نوشین شاہ کے مابین شادی کی تقریب کو لیکر طویل عرصے سے جاری تنازعہ شاید نئے سال کی خوشیوں میں حل ہوگیا ہے، کیونکہ یاسر حسین کا کہنا ہے کہ شادی میں بن بلائے لوگوں کی شرکت کا بیان محض شغل کے لئے تھا، جسے لوگوں نے بہت زیادہ معاملہ بنالیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز کے پروگرام “جی سرکار ” میں شرکت کی، جہاں اداکار نے پروگرام میں اپنی شادی، کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔

Image Source: Instagram

اس دوران شو میں میزبان کی جانب سے یاسر حسین سے شادی کی تقریب میں بن بلائے مہمانوں سے متعلق تنازعات پر سوال کیا گیا تو اداکار نے اداکارہ نوشین شاہ کا نام لئے بغیر اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی شادی میں بن بلائے شرکت کرنے والے لوگوں کا بیان شغل کے لئے دیا تھا مگر لوگوں نے اسے بڑا معاملہ بنا دیا تھا۔

Image Source: Instagram

یاسر حسین کا مزید کہنا تھا کہ شاید وہ کبھی کبھار زیادہ ہی ’شغل‘ لگالیتے ہیں البتہ بیٹے کی پیدائش کے بعد اب وہ مذاق کم کرتے ہیں، تاکہ لوگ کسی بات کو غلط نہ سمجھیں۔ ساتھ ہی شکوہ کیا کہ لوگوں میں حس مزاح کی کمی ہے، جس وجہ سے ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا اور اسے بڑا ایشو بنایا گیا۔

واضح رہے یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب اداکار یاسر حسین نے کچھ عرصہ قبل ایک نجی چینل کے شو “گھبرانہ منع ہے” میں شرکت کی تھی، اور وہاں شو کے میزبان واسع چوہدری نے اُن سے دلچسپ سوالات کیے، ان میں سے ایک سوال اُن کی شادی میں شرکت کرنے والے بن بلائے مہمانوں سے متعلق بھی تھا۔ یاسر حسین نے بتایا کہ مہمانوں کی فہرست 170 افراد پر مشتمل تھی لیکن 200 سے زائد مہمان آگئے، جس کی وجہ ان کی شادی کا دعوت نامہ تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ کچھ مہمان ایسے بھی تھے جوکہ دعوت نامے کے بغیر زبردستی آئے تھے ،جن میں سے ایک “نوشین شاہ” تھیں، ان کی شادی میں ان سے بھی زیادہ نوشین شاہ کی تصویریں زیادہ بنی ہیں۔

Image Source: Instagram

جواب میں اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ کیا کوئی کسی کے گھر بن بلائے جاسکتا ہے؟ میں کسی کے گھر بھی نہیں جاتی، اگر مجھے نہ بلایا جائے تو شادی میں کیسے جاتی؟ بے بغیر کو اپنی تقریر سے اور دانش مند کو اپنی خاموشی سے پہچانا جاتا ہے، یاسر نے مجھے خود فون کیا اور شادی پر مدعو کیا۔ نوشین شاہ نے کہا کہ وہ یاسر کی بات سے مایوس ہوئی ہیں اور توقع کرتی ہیں کہ وہ ان سے معافی مانگیں گے۔

بعدازاں دونوں فنکاروں کے مابین ایک دوسرے کے خلاف مختلف مواقع پر سخت بیانات دیئے گئے، یاسر حسین نے ایک موقع پر تو اداکارہ کو تنبیہ کی اگر اداکارہ نے دوبارہ شادی کے معاملے پر بات کی، تو وہ ان کے خلاف ثبوت سامنے لے آئیں گے۔

Image Source: Instagram

البتہ یاسر حسین نے نوشین شاہ کے حوالے موقف اپنایا تھا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں ،ان کے پاس نوشین شاہ کے وائس میسیجز ہیں جس میں انہوں نے زبردستی یاسر حسین کو شادی میں بلانے کا کہا اور ایک بار نہیں کئی بار کہا جس پر تنگ آکر یاسر حسین کو انہیں بلانا ہی پڑا لیکن وہ شادی میں آکر بھی سب کو تنگ ہی کرتی رہیں۔

اس سلسلے میں حال ہی میں اداکارہ نوشین شاہ نے مشہور ویب شو ٹو بی ہانیسٹ میں شرکت کی، جہاں اس تنازعے سے متعلق سوال پر انہوں طنزیہ جواب میں کہا کہ وہ دعوت نامے کے بغیر مشہور شخصیات کی شادیوں میں جاتی ہیں ، وہ شادیاں کریش کرتی ہیں اور انہیں یہ پسند ہے۔” مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہمیں اسے چھوڑ دینا چاہیے اور ہمیں اس کو بہت زیادہ مائلیج نہیں دینا چاہیے۔ عوام نے پہلے ہی ان پر بہت تنقید کی ہے۔ “میں نہیں جانتی لیکن مجھے دکھ ہوتا ہے ، میں واقعی اس کے بارے میں دکھ محسوس کرتی ہوں اور ایسی چیزیں آپ کی فطرت کو ظاہر کرتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago