انتخابات سے جڑے چند دلچسپ اور حیران کن حقائق

دنیا بھر میں انتخابات سے جڑے چند دلچسپ اور حیران کن حقائق

یوں تو 2024 عالمی سطح پر انتخابات کا سال ہے مگر پاکستان میں ووٹرز 8 فروری کو اپنی پسند کے امیدواروں کا انتخاب ووٹ کے ذریعے کریں گے۔

اس سال پاکستان سمیت کم از کم 64 ممالک میں انتخابات ہوں گے اور دنیا کی 49 فیصد آبادی حق رائے دہی کا استعمال کرے گی۔

تو دنیا کے چند ممالک میں انتخابات سے جڑے چند دلچسپ حقائق کو جانیں۔

Voting Amazing Facts

بیشتر ممالک میں انتخابات اتوار کو ہوتے ہیں

ویسے تو اس بار پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد جمعرات کو ہو رہا ہے مگر دنیا کے زیادہ تر خطوں میں الیکشن کے لیے اتوار کو ترجیح دی جاتی ہے۔

وہ ملک جہاں ووٹ ڈالنا لازمی ہے

آسٹریلیا میں 18 سال سے زائد عمر کے ہر فرد پر قانون کے تحت وفاقی انتخابات میں ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔

اسی طرح برازیل، میکسیکو، پیرو، سنگاپور اور تھائی لینڈ سمیت کم از کم 22 ممالک میں لازمی ووٹنگ کا قانون نافذ ہے۔

وہ ملک جہاں ووٹ ڈالنے کی کم از کم عمر 16 سال ہے


برازیل میں 1988 ووٹ ڈالنے کے لیے اہل افراد کی کم از کم 16 سال ہے۔

اسی طرح آسٹریا، ارجنٹینا اور Nicaragua میں بھی 16 اور 17 سال کے نوجوان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

انڈونیشیا اور سوڈان میں 17 سال کے نوجوان ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

جرمنی کی مخصوص ریاستوں میں 16 سال کے نوجوانوں کو بلدیاتی اور ریاستی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں 2014 میں ووٹنگ کے لیے اہل افراد کی کم از کم عمر 16 سال کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ووٹ ڈالیں اپنا حق استعمال کریں ۔اداکاروں ،گلوکاروں اور کرکٹرز کی عوام سے اپیل

وہ ممالک جہاں لوگ خودکار طور پر ووٹر رجسٹرڈ ہو جاتے ہیں

فرانس اور سویڈن ایسے ممالک ہیں جہاں لوگوں کو انتخابات سے قبل خود کو رجسٹر کرانے کی فکر نہیں ہوتی۔

ان ممالک کی حکومتوں کی جانب سے خودکار طور پر اہل ووٹرز کو رجسٹر کر لیا جاتا ہے۔

وہ ملک جہاں ووٹنگ کے لیے انتخابی مرکز جانے کی ضرورت نہیں

یورپی ملک ایسٹونیا میں لوگوں کو پولنگ اسٹیشنز کی لمبی قطاروں میں لگنے کی بجائے آن لائن ووٹ دینے کی سہولت حاصل ہے۔

وہاں 2023 کے پارلیمانی انتخابات میں 50 فیصد سے زائد افراد نے آن لائن ووٹنگ سسٹم کا فائدہ اٹھایا تھا۔

وہ ملک جہاں ووٹنگ کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے

پاکستان میں 2018 کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح 51 فیصد سے زائد تھی جو بہت زیادہ مثالی نہیں۔

مگر کچھ ممالک جیسے سویڈن (80.3 فیصد)، جنوبی کوریا (76.7 فیصد) اور آئس لینڈ (75.8 فیصد) میں ووٹنگ کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔

میرا ووٹ کسی کے لیے نہیں


کولمبیا، یونان، بھارت اور چند دیگر ممالک میں ووٹرز کو none of the above یا مندرجہ ذیل میں سے کوئی نہیں کا آپشن بھی بیلٹ پیپر پر دیا جاتا ہے، تاکہ انتخابی امیدواروں سے ناراض افراد اپنی بھڑاس اس کے ذریعے نکال سکیں۔

وہ ملک جہاں انتخابات کے دن سب کو خاموش کرا دیا جاتا ہے


نیوزی لینڈ میں میڈیا یا سوشل میڈیا کی کوریج انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے تو الیکشن کے دن ہر قسم کی انتخابی کوریج شام 7 بجے سے قبل غیر قانونی ہوتی ہے۔

سیاسی جماعتوں کو حکام کی جانب سے اکثر سوشل میڈیا پیجز ان پبلش (unpublish) کرنے کی ہدایت بھی کی جاتی ہے۔

خلا باز بھی ووٹنگ کے اہل ہوتے ہیں


انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں موجود امریکی خلا بازوں کو 1997 سے ووٹنگ کا حق حاصل ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago