عدنان صدیقی کا تعزیتی پیغام پاکستان کی عوام کے نام

آٹھ فر وری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تاحال الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے 252 جلقوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جبکہ 265 میں سے 13 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

عام انتخابات کے بعد سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں جن میں دھاندلی کا دعویٰ کیا جارہا ہے غیر اطمینان بخش نتائج موصول ہونے پر جہاں پاکستانی عوام مختلف طریقوں سے شدید ناراضگی کا اظہار کر رہی  ہے  وہیں شوبز شخصیات بھی ناخوش نظر آرہی ہیں ۔

شوبز شخصیات اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے عام انتخابات کے نتائج پر اپنی ناراضگی کا اظہار کررہی ہیں جن میں اداکار عدنان صدیقی بھی شامل ہیں۔

Adnan Siddiqui Death Of Justice

عدنان صدیقی کا پاکستان میں انصاف اور شہری حقوق کی افسوسناک موت کا اعلان کردیا۔

عدنان صدیقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تعزیتی نوٹ جاری کیاجس میں اُنہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پاکستان کے دیگر عوام ملک میں انصاف اور شہری حقوق کی افسوسناک موت کا اعلان کرتے ہیں۔اداکار نے کہا کہ پاکستان کے قانون کی پاسداری کرنے والوں میں اخلاقیات کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ اُنہوں نے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لوگوں کو صبر عطا فرمائے اور اس ناانصافی کوایک بار پھر ہمیشہ کے لیے ملک سے ختم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Image Source : Instagram

عدنان صدیقی نے مزید کہا کہ یہ تعزیتی پیغام اُن لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے ان مظالم میں سہولت اور مدد فراہم کی، ہم یہ ظلم اور ناانصافی کبھی نہیں بھولیں گے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago