زوار بگٹی پر اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر وائرل کرنے پر مقدمہ درج

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نواب اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کے خلاف اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ زوار بگٹی کی اہلیہ وسہا ابوبکر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ شاہ زوار بگٹی نے سوشل میڈیا پر ان کی غیراخلاقی تصاویر اپ لوڈ کیں اور بلیک میل کیا۔ شاہ زوار بگٹی کی اہلیہ کی جانب سے درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا۔

وسہا ابوبکرنے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شاہ زوار بگٹی کی ساتھ 2012 میں شادی کی جو 2015 میں رجسٹر ہوئی، شاہ زوار نے پہلے دن سے ہی تنگ کرنا شروع کر دیا، نماز پڑھنے اور قرآن کی تلاوت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ 2020 میں بھاگ کر ماں باپ کے گھر آگئی توشاہ زوار نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور غیراخلاقی تصاویر خاندان والوں اور جاننے والوں کو بھیج کر بلیک میل کیا۔
وسہا ابوبکرکے وکیل بیرسٹر حسن نیازی کے مطابق ، شاہ زوار نے مبینہ طور پر توہین مذہب کا ارتکاب کیا اور اس کے علاوہ کئی لوگوں کو اپنی بیوی کی نجی فحش تصاویر بھیجیں۔

دوسری جانب ،شاہ زوار بگٹی ضمانت کی درخواست جمع کراکر آزادانہ گھوم رہا ہے۔ جبکہ ان کی اہلیہ کا یہ دعویٰ ہے کہ ان کا شوہر سابق ڈی جی ایف آئی اے محمد منظور کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شاہ زوار بگٹی کی اہلیہ نے ان کے بارے میں حقائق سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ علیحدگی اختیار کرنے کے بعد یہ شخص انہیں اور ان کی فیملی کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ایک بار وہ ان کو مارنے کے لئے ٹارگٹ کلر بھی بھیج چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص میری ذاتی تصاویر دوسروں کو بھیج کر مجھے بلیک میل کررہا ہے۔ میں حکومت سے تحفظ چاہتی ہوں تاکہ میں اس آدمی کے خلاف مقدمہ لڑ سکوں جس نے میری زندگی تباہ وبرباد کردی۔

وسہا ابوبکر نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا تھا کہ میں نے شاہ زوار بگٹی کی مار پیٹ اور تشدد کو برداشت کیا، میں نے اس شخص کی اپنی بیٹی سے نفرت کو برداشت کیا ، میں نے اس کے غصے کو اور دین سے نفرت کو برداشت کیا اور اب یہ میری نجی تصویریں شیئر کر کے مجھے بلیک میل کر رہا ہے۔ لیکن اب میں اس کے خلاف کھڑی ہونگی اور مقدمہ لڑوں گی۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ اس نے صرف مجھے اذیت نہیں دی بلکہ میرے مذہب کی بھی توہین کی ۔ یہ قرآن پر پیر رکھتا اور جب بھی میں اس کی تلاوت کرتی یا نماز پڑھتی تو مجھے مارتا پیٹتا۔ اس شخص نے پریگننسی کے دوران بھی مجھے مارا پیٹا یہ ہمارے بچے کو مارنا چاہتا تھا۔ اس نے خود میری نازیبا ویڈیوز بنائیں اور میرے رشتے داروں کو بھیجیں کیونکہ یہ جانتا تھا کہ میں اس کے بعد خودکشی کرلوں گی اور اپنی بچی کو اس کے حوالے کردوں گی ۔حتیٰ کہ اس نے یہ ویڈیوز میرے درزی اور فوڈ رائڈر کو بھی بھیج دیں اس نے کسی کو نہیں چھوڑا ،میں سات سال سے اس کی اذیتیں برداشت کررہی ہوں۔

ان ویڈیو پیغامات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا اور ان ویڈیوز کے بعد کئی ایسی خواتین سامنے آئیں جن کا یہ دعویٰ تھا کہ شاہ زوار بگٹی نے ان کے ساتھ عصمت دری کی اور انہیں بھی بلیک میل کیا۔ اس حوالے سے ایف آئی اے کا کہنا ہے اہلیہ کے علاوہ شاہ زوار بگٹی کے خلاف کئی خواتین نے ہراسگی کی درخواستیں جمع کروائیں ہیں اور ان پر خواتین کو تصاویر کے نام پر بلیک میل کرنے کا الزام عائد ہے۔ اب اہلیہ سمیت یہ تمام متاثرہ خواتین مجرم کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنے کی منتظر ہیں۔

تاہم ،ایف آئی اے نے شاہ زوار بگٹی کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ٹیم کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہ زوار بگٹی کے موبائل نمبرز ٹریس کئے جا رہے ہیں اور گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago