جڑواں بہن بھائی کا سالگرہ کا دن، مہینہ اور سال مختلف،جانئے کیسے؟


0

جڑواں بچوں کی پیدائش ہونا کوئی حیران کن بات نہیں، لیکن اگر یہی پیدائش الگ الگ سالوں میں ہو تو یقیناً ایک منفرد بات ہے۔ ایسا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حقیقت میں ہوا ہے جہاں فاطمہ نامی ایک خاتون نے صرف 15 منٹ کے فرق سے جڑواں بچوں کو جنم دیا جس سے ان کے پیدائش کے سال مختلف ہوگئے ، ایک بچہ 2021 اور دوسرا 2022 میں پیدا ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر گرین فیلڈ کی فاطمہ مدریگال اور روبرٹ ٹروجیلو کے ہاں دو روز قبل جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن دونوں بچوں کی پیدائش کا سال اور مہینہ مختلف ہے۔

Image Source: People

اسپتال کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 کے آخری لمحات میں جب امریکا سمیت دنیا بھر میں نئے سال کے جشن منانے کی تیاری کی جارہی تھی جب امریکی خاتون نے بیٹے کو 31 دسمبر کو رات 11 بج کر 45 منٹ کو پیدا کیا جبکہ 15 منٹ بعد رات 12 بجے یکم جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اسپتال حکام نے کہا کہ پیدائش کے وقت لڑکے کا وزن 6 پونڈز ایک اونس تھا اور لڑکی کا وزن 5 پونڈز 14 اونس تھا۔ اس 15 منٹ کے وقفے سے بچوں کی سالگرہ مختلف دن، مہینے اور سال میں ہوگئی، اور ایسے امکان کی شرح 20 لاکھ میں سے ایک کے برابر ہے۔ جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے جبکہ دونوں بچے اور ان کی والدہ ٹھیک ہیں۔

جڑواں بچوں کی والدہ فاطمہ نے بچوں کی پیدائش کا سال مختلف ہونے کو دلچسپ اتفاق قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر خوش ہیں اور جڑواں ہونے کے باوجود ان کی سالگرہ دو مختلف تاریخوں میں منانے کا تجربہ منفرد ہوگا تاہم مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ میرے بیٹے کی پیدائش ایک دن پہلے ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا میں ہر سال ایک لاکھ 20 ہزار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے جو تمام بچوں کی پیدائش کا 3 فیصد ہے مگر سالگرہ کی مختلف تاریخ کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں یوٹیوب ویڈیوز کی مدد سے شوہر کی بیوی کی ڈیلیوری کرانے کوشش

اس سے قبل 2016 میں ایسا اتفاق امریکہ کی ہی رہائشی ماربیل والینسیا کے ساتھ ہوا تھا جنہوں نے 31 دسمبر کی شب 3 منٹ کے وقفے سے جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا اور جڑواں ہونے کے باوجود ان بچوں کی سالگرہ کی تاریخ اور سال بھی مختلف تھا۔ یوں صرف 3 منٹ کے فرق سے دونوں جڑواں بہن بھائیوں کی الگ الگ سالوں میں پیدائش ہوئی اور دونوں کی سالگرہ بھی دو مختلف تاریخ اور ماہ میں منعقد کی جاتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *