گلوکار عاصم اظہر دوران کنسرٹ بدتمیز نوجوانوں پر برس پڑے


0

عاطف اسلم، طلحہ انجم اور آئمہ بیگ کے بعد گلوکار عاصم اظہر کو بھی کچھ بدتمیز لوگوں کی وجہ سے جاری لائیو کنسرٹ کو روکنا پڑگیا، یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب گلوکار نئے سال کے موقع پر شو میں پرفارم کر رہے تھے، جہاں حاضرین کے ہجوم میں شراب نوشی کرنے والوں کی وجہ سے انہیں شو روکنا پڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں گلوکار عاصم اظہر اسٹیج پر موجود ہیں، اور کنسرٹ میں شریک لڑکوں کے ایک گروپ کو خوب جھاڑ پلا رہے ہیں، اگرچے انہوں اپنی ڈانٹ کے دوران یہ نہیں بتایا کہ وہ نوجوان کیا کر رہے ہیں، البتہ گلوکار نے انہیں یاد دلایا کہ فیملیز بھی یہاں موجود ہیں۔ لہذا وہ لوگ جو کچھ کررہے ہیں، ان سے وہ گھبرا رہے ہیں۔

Spot Asim Azhar In Bablu Gang Ad From The '90s
Image Source: File

اس موقع پر عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ میری ایک درخواست ہے؛ آپ یہاں نیا سال منانے آئے ہیں، ٹھیک ہے؟ اسے خوشی سے منائیں لیکن اسے کسی اور کے لیے برباد نہ کریں،‘‘۔ “کسی اور کی رات خراب نہ کرو۔”

مزید پڑھیں: عالمی ریکارڈ ہولڈر زارا نعیم بھی گلوکار عاصم اظہر کی مداح نکلیں

گلوکار نے مزید کہا کہ “یہاں فیملیز موجود ہیں اور میں سب کچھ دیکھ سکتا ہوں،”۔ “لہذا، اگر میں اب کسی کو فیملیز کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھتا ہوں، تو انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔ اور یہاں کے لڑکے، میں آپ کو یہ ذمہ داری دے رہا ہوں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ فیملیز محفوظ محسوس کریں۔ آئیے نئے سال کا خوشی اور ذمہ داری سے استقبال کریں۔

اس دوران گلوکارہ عاصم اظہر نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کی اور لکھا کہ ایسا عمل کیوں ہمارے لئے ایک مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے مداحوں جواب دیتے ہوئے اسے بدتمیز لڑکوں کا ایک پبلسٹی سٹنٹ قرار دیا۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ “جو بھی میرے کنسرٹ میں آتا ہے وہ جانتا ہے کہ ہم فیملیز کو پریشان یا ہراساں کیے جانے کے علاوہ کچھ بھی برداشت کرسکتے ہیں۔” ” ساتھ ہی وہ جس آدمی سے کنسرٹ میں مخاطب تھے، اس نے ان سے کچھ نہیں کہا۔ لیکن وہ اور اس کے دوست کھلے عام شراب پی رہے تھے اور ایک خاندان کو بہت پریشان کر رہے تھے۔

Image Source: Instagram

پیغام کے آخر میں عاصم اظہر نے تسلیم کیا کہ فنکاروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے کنسرٹس میں آنے والے شائقین محفوظ اور آرام دہ محسوس کریں۔ “لوگوں کے لیے جو یہ سوچتے ہیں کہ یہ ایک سٹنٹ تھا وہ جا کر کچھ بھی سوچ سکتے ہیں لیکن میں ان لوگوں کو مخاطب کرتا رہوں گا جو میرے سامعین کو بے چین کرتے ہیں۔ سب کچھ اسٹیج سے نظر آتا ہے، خاص طور پر میرے لیے،”۔

واضح رہے اس سے قبل عاطف اسلم کو وفاقی دارالحکومت میں ایک نوجوان کی جانب سے خواتین اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی وجہ سے لائیو پرفارمنس روکنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

ایک نوجوان لڑکی اسٹیج پر عاطف اسلم کے پاس آئی جس نے بتایا کہ اسے ہجوم میں موجود کچھ لوگوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا، چنانچہ مجمع میں موجود بدتمیز لڑکوں سے مخاطب ہو کر انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ خواتین کو کچھ جگہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خواتین اور فیملیز بھیڑ میں ہراساں ہونے سے محفوظ رہیں۔ تاہم، دل دیاں گلاں گلوکار نے سامعین میں سراسر مایوسی اور تقریب کے ناقص انتظام پر کنسرٹ چھوڑ دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *