اروشی روٹیلا کرکٹر بن گئی نسیم شاہ کا اثر یا کچھ اور؟


0

بھارت کی مشہور اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ کرکٹ کِٹ پہنے گراوْنڈ میں موجود ہیں۔

Urvashi Raurtela Bangae Cricketer
Image Source:Instagram

Urvashi Raurtela Bangae Cricketer

اروشی روٹیلا کے انسٹاگرام فین پیچ نے بھی اُن کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اداکارہ بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں جن میں اداکارہ ماہر کرکٹر کی طرح گراؤنڈ کے چاروں اطراف شارٹس لگا رہی ہیں۔ جبکہ ایک اور ویڈیو میں اروشی وکٹ کیپنگ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں

نہیں نہیں یہ نسیم شاہ کی محبت میں نہیں کر رہی دراصل، یہ ویڈیوز اروشی روٹیلا کی نئی آنے فلم کے سیٹ پر بنائی گئیں، اس فلم میں وہ ایک خاتون کرکٹر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

ماضی میں اداکارہ نے پاکستانی  ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کی بیٹنگ اور پریکٹس کرتے ہوئے کئی اسٹوریز انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں اور وہ نسیم کو انسٹا گرام پر فالوو بھی کر رہی تھیں اسی وجہ سے یہ دونوں سوشل میڈیا پر  بہت زیادہ وائرل ہو رہے تھے۔

مگر ابھی تک اروشی روٹیلا نے فلم کے نام اور ریلیز کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتا ئیں البتہ ان کے مداح اُنہیں کرکٹر کے کردار میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *