یونیورسٹی میں پروپوز کرنے کا واقعہ فواد چوہدری بھی حمایت میں بول پڑے

چند روز قبل لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں پروپوز کرنے کا واقعہ منظر عام پر آیا جس میں ایک لڑکی لڑکے کو شادی کی پیشکش کرتی جو لڑکا قبول کرتا ہے اور پھر دونوں بغلگیر ہوجاتے ہیں۔

پروپوز کرنے کے اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے دونوں طلبہ کو نکال دئیے جانے کے معاملے پر مختلف سماجی و سیاسی شخصیات کی رائے سامنے آرہی ہے۔

Image Source: Twitter

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی طلبہ کی حمایت میں بول پڑے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ اسلام عورتوں کو جو حقوق دیتا ہے ان حقوق میں مرضی کی شادی مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے یونیورسٹی انتظامیہ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے لڑکا اور لڑکی دونوں کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر جہاں ان دونوں لڑکا لڑکی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں کچھ نامور شخصیات ایسی بھی ہیں جو یونیورسٹی انتظامیہ کے اقدام پر برہمی کا اظہار کررہی ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے والی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ کی حمایت کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب ایک صارف نے پروپوزل کی ویڈیو شیئر کی اور اُسے خوبصورت ترین قرار دیا تو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا لکھا کہ طاقتور! متاثر کن! امید اور محبت سے بھرا ہوا، اس سے نوجوانوں کو مزید حوصلہ اور ہمت ملے گی۔

دوسری جانب معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بُلند کرنے والی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ کا ساتھ دیا، انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہم نے حال ہی میں خواتین کا عالمی دن منایا ہے اور اب ہم ایک ایسی نامور یونیورسٹی کا ساتھ دے رہے ہیں جہاں ایک نوجوان لڑکی کو پر اعتماد اور بااختیار ہونے پر بےدخل کیا جارہا ہے۔

نامور گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے بھی اس معاملے پر رائے دینا ضروری سمجھا، انہوں نے اپنے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ لڑکی کو سرعام مارنے پیٹے پر کوئی متوجہ نہیں ہوتا لیکن پیار سے گلے لگانا بہت بڑا جرم ہے۔ تاہم اس معاملے پر شہزاد رائے کو حمایتی بیان دینے پر تنقید کاسامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ لاہور کی نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے یونیورسٹی کی حدود میں دیگر کلاس فیلوز کے سامنے لڑکے کو پروپوز کیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علم نے ساتھی طالبہ کی جانب سے پھول پیش کیے جانے پر اُسے قبول کرتے ہوئے شادی کا پروپوزل قبول کرلیا تھا۔

پاکستان جیسے مشرقی معاشرے کے برعکس اگر مغرب کے آزاد خیال معاشرے کی بات بھی کریں تو وہاں بھی یونیورسٹیز میں اس طرح لڑکا لڑکی کا ایک دوسرے کو پروپوز کرنے کا عمل دیکھنے میں نہیں آیا کیونکہ یونیورسٹی پڑھنے اور سیکھنے کی جگہ ہے گلے لگنے یا پروپوز کرنے کی نہیں !

یہی وجہ ہے کہ اس معاملے پریونیورسٹی کی انتظامیہ چپ سادھے نہیں بیٹھی رہی بلکہ اس نے اہم قدم اٹھایا اور دونوں طلبہ کو دیگر کلاس فیلوز کی موجودگی میں پروپوز کرنے اور تعلیمی ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر یونیورسٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

2 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

6 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 week ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago