پشاور میں 14 سالہ طالب علم شاہ زیب کی دوران حراست خودکشی

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے تھانہ غرطی پولیس اسٹیشن میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ،جس میں ساتویں جماعت کا طالب علم دوران حراست جاں بحق پوگیا۔ جس کے بعد تھانے کے ایس ایچ او اور محرر پر مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا جبکہ تھانے میں موجود دیگر تمام عملے کو معطل کردیا گیا ہے۔ تاہم پولیس حکام کا موقف ہے کہ مجرم نے گردن میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راسین پبلک اسکول کے 14 سالہ طالب علم شاہ زیب ولد خیال اکبر سکنہ ملازئی اتوار کے روز اپنے نجی کام کے سلسلے میں پشاور کے صدر بازار گیا تھا، جہاں اس کی کسی بات پر دوکانداروں سے تلخ کلامی اور جھگڑے ہوگیا، جس کے بعد شکایت موصول ہونے پر پولیس نے ملزم شاہ زیب کو حراست میں لیا جبکہ اس دوران ملزم شاہ زیب کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا، جس پر پولیس نے شاہ زیب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پندرہ ڈبل اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا۔

Image Source: Express

اس موقع پر مقتول کے والد اکبر ملازئی نے بتایا کہ ان کا بیٹا شاہ زیب ایک ذہین طالب علم تھا، وہ 3 بجے داخلہ فارم پر تصویریں لگانے کے لئے تصویریں نکلوانے بازار گیا تھا۔ لیکن 3 بج کر 20 پر اسے تھانہ غربی سے کال موصول ہوئی، جس میں کہا گیا کہ شاہ زیب کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔ لہذا وہ فوری طور پر گھر سے پولیس اسٹیشن روانہ ہوئے۔

شاہ زیب کے والد کے مطابق وہ حراست کی خبر ملنے کے محض 20 منٹ بعد تھانے پہنچ گئے تھے، لیکن پولیس کی جانب سے انہیں ان کے بیٹے سے نہیں ملوایا گیا اور نہ ہی اس کے حوالے سے کوئی بات کی گئی، وہ جب بھی بیٹے کے حوالے سے بات کرتے تو کہا جاتا صطر کریں، اعلی حکام آکر بات کریں۔ بعدازاں 3 گھنٹے بعد بچے کی لاش ہمارے حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے حوالات میں خودکشی کرلی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ورثاء کے لواحقین بڑی تعداد میں تھانے کے باہر جمع ہو گئے اور پولیس کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ورثاء نے پولیس کے خلاف الزام عائد کیا کہ بچے پر بے تحاشہ تشدد کیا گیا جس کے خوف سے بچے نے خودکشی کرلی۔

دوسری جانب پولیس کی طرف سے متعلقہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ زیب خودسوزی کررہا ہے۔ ساتھ ہی اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشن یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے لہذا پولیس افسران نے واقعہ کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھا ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس ثناء اللہ عباسی کی جاں بحق طالب علم شاہ زیب کے گھر آمد گئے، جہاں انہوں نے لواحقین کو انصاف دلوانے کی مکمل یقین دہانی کروائی اور ورثاء کے جوڈیشل انکوائری کے مطالبے کی مکمل طور پر حمایت کی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تھانہ غربی پشاور میں دوران تفتیش طالب علم کی پراسرار ہلاکت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری اور تھانہ کے تمام اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے رابطہ کرکے مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے اس افسوسناک واقعے کے فوری بعد تھانے میں موجود تمام عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے اگرچے بچے کی۔خودکشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے لیکن معاملے کے اصل حقائق جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں ہی سامنے آسکیں گے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago