متحدہ عرب امارات نے اپنی نئی شہریت پالیسی کا اعلان کردیا


0

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کا بڑا اقدام، ملک کی قانون میں ترامیم کرنے کا اعلان، اب خلیجی ریاست میں سرمایہ کاروں اور پیشہ ور افراد کو شہریت مل سکتی ہے، ہفتے کے حکومت کی جانب سے جاری اعلانیہ کے مطابق جن پیشہ ور افراد کو شہریت دی جائے گی، ان میں سائنسدان، ڈاکٹر اور ان کے خاندان شامل ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کابینہ، مقامی امیری عدالتیں اور ایگزیکٹو کونسلیں شہریت کے لئے محض انہیں افراد کو ہی نامزد کریں گی، جن کو طے شدہ ضابطے اور اصولوں پر پورے اتریں گے اور اپنی کیٹگری کا حصہ ہونگے۔ اس بات کا اعلان دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں کیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ یہ قانون متحدہ عرب امارات کی شہریت حاصل کرنے والوں کو اپنی موجودہ شہریت بھی رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

تاہم ابھی فلحال یہ بات واضح ہوکر سامنے نہیں آسکی ہے کہ نئے پاسپورٹ وصول کرنے والے یو اے ای کے شہریوں کو عوامی فلاح و بہود کے نظام سے فائدہ حاصل ہوسکے گا یا نہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت اپنے 14 لاکھ شہریوں کے لئے مفت تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، رہائشی قرضوں اور دیگر گرانٹ پر سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں غیر ملکیوں کے پاس عام طور پر قابل تجدید ویزا صرف چند سالوں کے لئے اجراء ہوتا ہے، جوکہ ملازمت سے منسلک ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں یو اے ای حکومت نے اپنی ویزا پالیسی کو مزید لچکدار بنا دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات مخصوص قسم کے سرمایہ کاروں، طلباء اور پیشہ ور افراد کو طویل مدتی رہائشیں پیش کرتا ہے۔

Image Source: Twitter

اگرچے پچھلے سال کے حوالے سے بات کی جائے تو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت نے اپنے گولڈن ویزا سسٹم کو کچھ مخصوص پیشہ ور افراد، خصوصی ڈگری ہولڈرز اور دیگر افراد تک بڑھایا تھا۔ اس ویزے کے تحت خلیجی ریاست میں 10 سالہ رہائش کی سہولت فراہم ہوتی ہے۔

تیل و گیس کی تیاری کرنے والے متحدہ عرب امارات کو عالمی وباء کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ، یو اے ای کی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑھا ہے ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بھی واضح کمی دیکھنے ملی ہیں۔ یہی وجہ ہے لاکھوں کی تعداد میں یو اے ای میں کام کرنے والے تارکینِ وطن کو بےروزگاری کے باعث اپنے ملک واپسی جانا پڑا ہے۔

یاد رہے خلیجی ملک متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال اکتوبر میں غیر ملکی شہریوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا اور اب باقاعدہ اس خوشخبری کی وضاحت کردی گئی ہے، چنانچہ کیا آپ متحدہ عرب امارات کے شہری بننے کے اہل ہیں؟


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *