اداکارہ بشریٰ انصاری کی جنت مرزا پر صلیب والے معاملے پر سخت تنقید


0

پاکستان کی معروف اور لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری اور ملک کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے سامنے سامنے آگئے۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے جہاں ٹک ٹاک جنت مرزا کو جاہل قرار دیا وہیں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کو “اماں جی’ کے نام سے مخاطب کیا اور معاملے کی مکمل حقیقت جاننے کا مشورہ بھی دیا۔

یہاں ایک بنیادی سوال جو اٹھتا ہے ، وہ یہ کہ آخر دونوں فنکاروں کے مابین بات اس نہج تک کیسے پہنچی، تو اس کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، جس میں دیکھا گیا تھا کہ جنت مرزا نے اپنی پنٹ پر ایک چین باندھ رکھی ہے تاہم اس چین کے اندر مسیحی برادری کا مقدس سلیب بھی منسلک تھا، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر بےحد تنقید کا سامنا کرنا پڑھا، وہیں مسیحی برادری کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں واقعے کے خلاف درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کس مجروح کرنے کے لئے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پی آر پیکج کے طور پر ایک چین موصول ہوئی تھی، جسے پہن کر انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی، تاہم لوگوں کے ردعمل سے اندازہ ہوا کہ چین کے مسیحی برادری کی مقدس صلیب بھی منسلک ہے، جس پر وہ مسیحی برادری سمیت ان سب لوگوں سے معافی کی طلبگار ہیں، ان کی وجہ سے جس کسی کے بھی دلی جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے، تو وہ ان سب لوگوں سے معافی مانگتی ہیں۔

اس موقع پر لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کی وائرل تصویر اور ایف آئی اے میں دائر درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ان جاہل اسٹارز پر در فٹے منہ تو بنتا ہے، افسوس، اسلام کا پتہ نہ کسی اور مذہب کا۔۔

Image Source: Instagram

اداکارہ بشری انصاری کا جنت مرزا کے حوالے سے تبصرہ کچھ ہی وقت میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل پوگیا، جس پر ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی جانب سے بھی ایک تحریری جواب جاری کیا گیا، جس میں انہوں لکھا کہ ’اماں جی (آنٹی بشریٰ) مہربانی کر کے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیقت جانے بغیر کسی کو اس طرح بدنام نہیں کرسکتیں۔ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں، آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہیں۔

Image Source: Instagram

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا نے مزید لکھا کہ آپ بھی گانا گاتی ہیں، ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پر فارمنس آپ نے کیے، لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے۔ میں بس اتنا کہوں گی کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں۔ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کیجئے گا۔ اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی۔

اس معاملے کا اختتام یہاں پر نہیں ہوا، اس موقع پر ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن الیشبا انجم کی جانب سے بھی اداکارہ بشریٰ انصاری کے خلاف سخت درعمل سامنے آیا، انہوں نے ویٍڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ انصاری لوگ آپ کو دیکھتے ہیں، فالو کرتے ہیں آپ سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ آپ اسلام کی بات ایسے نہ کریں کیونکہ اسلام میں گانا گانے کی اور ڈانس کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ جنت سے غلطی ہوگئی جنت اس بات پر بہت زیادہ اداس تھی اس نے دل سے سب سے معافی مانگی اور بات ختم ہوگئی۔ جن لوگوں کا جنت نے دل دکھایا ان سب نے جنت کو پیار سے معاف کردیا ہے، قصہ وہاں پر ختم ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ انصاری آپ اس طرح کی زبان استعمال کررہی ہو اور اوپر سے کہہ رہیں ہیں، کہ آپ کو اسلام کا نہیں پتہ اور باقی مذاہب کا نہیں پتہ۔ ہمیں اللہ کا شکر ہے، اسلام کا بہت اچھے سے پتہ ہے، آپ ہمارے گھر میں نہیں رہتی ہیں، ہم بڑے گنہگار ہیں ہم گانوں پر ٹک ٹاک بناتے ہیں۔ لیکن گانے گانا، اداکاری کرنا اور ڈراموں اور فلموں میں آنا اوراپنا آپ دکھانا۔ اسلام میں عورتوں کے لیے پردے کا حکم ہے تو آپ پردہ کیوں نہیں کرتیں۔ اداکاری کرنا بند کرو، گانے نہ گاؤ یہ سب بند کر کے آپ گھر میں بیٹھو۔‘‘

واضح رہے ہماری انڈسٹری میں فنکاروں کے درمیان جملے بازی اور ردعمل دینے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس طرح کے مسائل اور معاملات ہم آئے روز دیکھتے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے مابین جاری جملے بازی اور تنقید کا سلسلہ اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ اگرچے دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کوئی براہ راست تنقید نہیں کی گئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *