گھوٹکی میں افسوسناک ٹرین حادثہ، 40 افراد جاں بحق


0

پیر کے روز صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں دو ٹرینوں کے ٹکرانے کے باعث ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں اب تک 40 افراد جاں بحق ہوگئے اور 100 زائد افراد تاحال زخمی ہے۔ اس موقع پر ریسکیو سروسز کا امدادی آپریشن بھی جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق ملت ایکسپریس جو کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی اور سر سید ایکسپریس جو روالپنڈی سے کراچی جا رہی تھی، دونوں ٹرینوں کے مابین گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈھرکی ریلوے اسٹیشنز کے درمیان 3 بج کر 58 منٹ پر خوفناک تصادم ہوگیا، جس کے باعث دونوں ٹرینوں کی کئی بوگیاں اتر گئیں۔ اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے ترجمان کی جانب سے ٹوئیٹر پر حادثے کی خبر کے حوالے سے بیان بھی جاری کیا گیا۔

ٹرین حادثے کے حوالے سے مزید بتایا جا رہا ہے کہ افسوسناک واقعے میں ملت ایکسپریس کی 8 اور سر سید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس حولناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں اب تک 40 افراد کی ہلاکت تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خبریں ہیں کہ 35 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Image Source: Reuters

اس موقع پر ایس ایس پی میرپور ماتھیلو عمر طفیل کا کہنا تھا کہ حادثے میں 7 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں جن میں 3 بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ ریسکیو رضاکار کے علاوہ رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ معمولی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں اپنی مدد آپ کے تحت منتقل کیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو سکھر اور رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔

Image Source: Twitter

اس واقعے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں صبح سویرے ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے سے چونک گیا، جس میں 30 مسافر ہلاک ہو چکے ہیں۔ لہذا انہوں نے ریلوے کے حفاظتی معاملے کے حوالے سے ایک جامع تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ برس صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد پھاٹک کے قریب مسافر کوسٹر اور ٹرین کے درمیان حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 20 کے قریب سکھ یاتری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ یہ پھاٹک اس وقت جب کوسٹر وین آئی تو بند تھا، تاہم کوسٹر کے ڈرائیور نے کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد جلد بازی دیکھائی اور پیچھے جاکر پھاٹک کراس کرنے کی کوشش کی البتہ اس کی کوشش ناکام رہی اور ڈرائیور کی جلد بازی اور غلطی کے باعث مسافر کوسٹر شاہ حسین ٹرین سے جا ٹکرائی اور یہ حادثہ پیش آگیا۔

یاد رہے موجودہ دور حکومت میں ٹرین کے چھوٹے بڑے کئی حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، سال 2019 کو محکمہ ٹرین کے حوالے سے بدترین کہا جاتا ہے۔ اس سال ٹرین کے حادثات کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *