
ٹک ٹاک سے مہشور ہونے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ اکثر ہی خبروں کی زینت بنی نظر آتی ہیں۔ پاکستانی ٹِک ٹِاک اسٹار حریم شاہ ایک بار پھر سرخیاں سمیٹ رہی ہیں ۔ حال ہی میں ایک خبر سامنے آئی ہے کہ حریم شاہ کی دوست عائشہ ناز اور ان کے ساتھی بہادر شیر نے حریم شاہ پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے پیر کو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ پر قتل کی مبینہ کوشش کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر میں مذکور تفصیلات کے مطابق ، ٹک ٹاکر پر مبینہ طور پر ان کی دوست عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر نے حملہ کیا تھا۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق، حریم شاہ کو 18 مارچ کو مجرم کے فلیٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس حوالے سے حریم شاہ کی درخواست پر پولیس نے اب گولڑہ شریف تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہیں اور وہ کراچی میں رہتی ہیں۔ تاہم ، حال ہی میں وہ ایک شو کے لئے اسلام آباد میں تھیں اور جب واقعہ پیش آیا وہ ایک فلیٹ میں ہی قیام پذیر تھیں۔ حریم شاہ نے شکایت میں کہا ہے کہ عائشہ ناز اور اس کے ساتھی بہادر شیر نے فلیٹ میں گھس کر ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔ یہی نہیں ملزمان نے انہیں فون پر بھی دھمکی دیں۔
اس سے قبل ، ٹک ٹوکر نے ان پر حملے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا تھا۔ اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ ایک ڈرامہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
سوشل میڈیا پر حریم شاہ کو سنسنی پھیلانے اور تمام غلط وجوہات کی بنا پر شہ سرخیاں ببٹور نے کے لئے جانا جاتا ہے۔
اس سال کے شروع میں ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں عبد القوی کو حریم شاہ نے تھپڑ مرا تھا۔ اس سے قبل انہوں نےعبدالقوی کے ساتھ بہت سی ویڈیو کالیں اپ لوڈ کی تھیں۔ تو آخر ، حریم شاہ نے عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا ؟
حریم شاہ نے مبینہ طور پر عبدالقوی کے ساتھ ایک ” فحش ” گفتگو میں مشغول ہونے کے بعد عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی فوٹیج شائع کی تھی۔ جو سوشل میڈیا پر جلد ہی وائرل ہوگئی تھی ،حریم شاہ نے صرف ایک بستر پر بیٹھے عبدالقوی کو تھپڑ مارا۔
عبدالقوی کو پہلے مفتی کہا جاتا تھا۔ تاہم ، اس طرح کی متنازعہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ، ان کے اہل خانہ نے ان کا لقب واپس لے لیا ہے اور قوی کو گھر میں تنہائی میں قید کر دیا ہے ۔
0 Comments