ٹیسٹ کرکٹ کی 145سالہ تاریخ کا بدترین ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوا جس میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی دن ابتدائی بلے بازوں کے غیر ذمے دارانہ کھیل کے سبب ایک منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کو پہلے عبداللہ شفیق کے غیر ذمہ دارانہ شاٹ کی وجہ سے پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور وہ اسٹمپ ہو کر اعجاز پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔ شان مسعود نے بھی ساتھی کھلاڑی کی غلطی سے سبق نہ سیکھا اور غیر ضروری طور پر قدموں کا استعمال کرتے ہوئے مائیکل بریسویل کی گیند پر اسٹمپ ہو کر پویلین کی راہ لی۔ان دونوں کھلاڑیوں کے اس طرح آؤٹ ہونے کے نتیجے میں پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

Image Source: File

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم کے آؤٹ ہونے والے ابتدائی دونوں کھلاڑی اسٹمپ ہو کر پویلین لوٹے ہیں اور آج تک کھیل کی طویل تاریخ میں ایسا نہیں ہوا تھا۔اس ریکارڈ کے ساتھ عبداللہ شفیق اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ اسٹمپ کرنے والے کیوی وکٹ کیپر ڈگ بریسویل نے بھی اپنا نام تاریخ میں درج کرالیا۔

Image Source: File

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

Image Source: File

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 10 جنوری، دوسرا ون ڈے 12 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔اس ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، کامران غلام، محمد نواز، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ سے شکست،ٹیم میں رضوان کی جگہ سرفراز کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑگیا

علاوہ ازیں، نیوزی لینڈ سے سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو 70 سال میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کرچکی ہے، ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago