Categories: ٹیکنالوجی

گوگل سے گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب ہوا آسان، مگر کیسے؟

اگر آپ کا موبائل فون گم ہوگیا ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اسے ڈھونڈنے کا کام ‘گوگل’ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔ضرور آپ یہ سوچ رہے ہونگے کہ ایسا کیسے ممکن ہوگا تو آپ کو بتائے چلتے ہیں کہ گوگل اپنے صارفین کی سہولت کے لئے ایک بڑا قدم اٹھانے جارہا ہے جس کے تحت ان کو گمشدہ موبائل ڈھونڈنے میں بہت آسانی ہوجائے گی۔ اس فیچر سے اینڈرائیڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر بھی ڈھونڈنا ممکن ہوجائے گا۔

گوگل کی جانب سے بہت جلد فائنڈ مائی ڈیوائس نامی فیچر متعارف کرایا جائے گا جو آف لائن ہونے پر بھی ڈیوائس کو ٹریک کرسکے گا. 91 موبائلز ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق پلے سسٹم دسمبر 2022 کی حالیہ اپ ڈیٹ میں گوگل نے فائنڈ مائی ڈیوائس کے نئے فیچر کا اشارہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل کافی عرصے پہلے ہی فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ کو متعارف کراچکا ہے یہ سسٹم گمشدہ اینڈرائیڈ فون، ٹیبلیٹ یا اسمارٹ واچ کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Image Source: Google

فائنڈ مائی ڈیوائس سے فون کو لاک یا اس کا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے تاہم گمشدہ ڈیوائس کو تلاش کرنے کے لیے فون میں انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس نئے فیچر سے فائنڈ مائی ڈیوائس کی یہ خامی دور کردی جائے گی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گوگل کا یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

یہ فیچر کام کیسے کریگا؟

Image Source: Google

اگر موبائل فون موجود نہیں تو ایپ کی جگہ آپ کمپیوٹر پر ویب براؤزر پر بھی فائنڈ مائی ڈیوائس کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے پہلے اینڈرائڈ ڈاٹ کام / فائنڈ  پر جائیں اور اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں جس پر آپ کے سامنے گوگل میپ جیسی ونڈو اوپن ہوجائے گی۔ اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ فونز ہیں تو بائیں جانب اوپر ان فونز کے آئیکون بنے نظر آئیں گے۔ ان میں سے گمشدہ فون پر کلک کرنے پر (اگر اس پر انٹرنیٹ کام کررہا ہوا تو) آپ کو علم ہوجائے گا کہ فون کہاں ہے۔اگر سسٹم ڈیوائس کو تلاش نہیں کرپاتا تو وہ اس کی آخری لوکیشن کو شو کرے گا۔ وہی پر آپ کے سامنے فون کو لاک اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے آپشن بھی آجائیں گے۔اسی طرح آپ کے سامنے پلے ساؤنڈ کا آپشن بھی ہوگا جس پر کلک کرنے پر فون پورے 5 منٹ تک پوری آواز سے رنگ کرے گا چاہے وہ سائیلنٹ موڈ پر ہی کیوں نہ ہو۔

فائنڈ مائی ڈیوائس کی سیٹنگز

Image Source: Google

آپ جب بھی کسی اینڈرائڈ ڈیوائس میں اپنے گوگل اکاؤنٹ کو لاگ ان کرتے ہیں تو ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کا فیچر خودکار طریقے سے آن ہوجاتا ہے۔گوگل کا مفت ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ ہی وہ فیچر ہے جو ڈیوائس گم ہوجانے پر اسے تلاش کرنے یا فون پاس نہ ہونے کے باوجود اسے لاک کرنے یا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے کام آتا ہے۔اپنا اینڈرائڈ فون لیں اور دیکھیں کہ ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کا فیچر آن ہے۔اس مقصد کے لئے فون کی سیٹنگز میں جائیں، پھر سکیورٹی اینڈ لوکیشن اور فائنڈ مائی ڈیوائس کے آپشن پر جا کر موجودہ سٹیٹس دیکھ لیں۔

اگر آپ کی ڈیوائس میں لوکیشن یا سکیورٹی کا آپشن نہ ہو تو گوگل، پھر سکیورٹی اور یہاں فائنڈ مائی ڈیوائس کے آپشن پر جا کر موجودہ اسٹیٹس چیک کر لیں۔ان دونوں میں سے کسی بھی ذریعے سے فائنڈ مائی ڈیوائس کے آپشن پر پہنچنے کے بعد اگر آپ کو یہ آف دکھائی دے تو اسے کلک کر کے فائنڈ مائی ڈیوائس کو آن کر دیں۔اس کے لئے اینڈرائڈ ڈاٹ کام / فائنڈ  لکھ کر اپنے کمپیوٹر پر سرچ کریں۔اپنا فون منتخب کریں اور وہاں دکھائی دینے والے آپشنز ’پلے ساؤنڈ‘، ’سکیور ڈیوائس‘ اور ’ایریز ڈیوائس‘ کی موجودگی اور آن ہونے کو یقینی بنالیں۔

قبل ازیں، گوگل نے مختلف زبانوں کا ترجمہ کرنے والی عینک متعارف کر کے صارفین کو حیرت زدہ کردیا تھا، اس عینک کو پہن کر باآسانی کسی دوسری زبان کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 hour ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

2 hours ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago