شہروز سبزواری اور صدف کنول نے اپنی بیٹی سیدہ زہرا کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔
صدف کنول اور شہروز سبزواری ایک انتہائی دلکش مشہور جوڑی ہے۔ گزشتہ سال اگست میں صدف کنول اور شہروز سبزواری ایک پیاری بیٹی سیدہ زہرہ شہروز کے والدین بنے۔ زہرہ ایک خوبصورت بچی ہے اور مداح اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ مداحوں نےکئی بار زہرہ اور نورہ کی ویڈیوز کو ایک ساتھ سراہا ہے۔
زہرہ شہروز ایک سال کی ہو گئی ہیں اور صدف کنول اور شہروز سبزواری اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔
انہوں نے ایک خوبصورت کوکومیلون تھیم والی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔ نورے شہروز، سفینہ بہروز، بہروز سبزواری، مومل شیخ اور سلیم شیخ سمیت اہل خانہ اور دوست احباب خوشی میں شریک ہوئے۔ ماحول خوشگوار تھا جب انہوں نے بچوں کے ساتھ ڈانس کیا اور جشن منایا۔
.سیدہ زہرہ شہروز پیاری لگ رہی تھی اور نورہ شہروز بھی اپنے خوبصورت لباس میں پیاری لگ رہی تھی۔
نورے نے اپنی چھوٹی بہن کی سالگرہ پر ڈانس کیااور سب نے بچوں کے ساتھ ملکر سالگرہ کی تقریب کا لطف اٹھایا۔
زہرہ صدف کنول کی پہلی، جبکہ شہروز سبزواری کی دوسری بیٹی ہیں شہروز کی سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورےہیں۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…