حال ہی میں اداکارہ صرحا اصغر نے عاصم نامی شخص پر دعویٰ دائر کیا ہے کہ اس نے اداکارہ کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ یکم اگست کو پیش آیا جب اداکارہ کسی گھریلو کام سے مارکیٹ گئی تھیں۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بازار سے واپس آتے ہوئے ایک آوارہ شخص ان کے پیچھے لگ گیا اور آوازیں کسنے لگا، عاصم نامی شخص نے ان کا گھر تک پیچھا کیا اور دروازے تک آ گیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی جس سے ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے، تاہم انہوں نےجلدی سے گھر کی گھنٹی بجا کر شوہر کو بلایا ۔
اداکارہ کے دیے گئے بیان کے مطابق ان کے شوہر عمرمرتضی اور ملزم عاصم کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی آوازیں سن کر محلے کے لوگ بھی آگئے۔ جس کے بعد اداکارہ اور ان کے ۔شوہر اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر تھانے لے گئے
واقعہ کی ایف آئی آر اداکارہ کے شوہر عمر مرتضیٰ کی مدعیت میں شاہ فیصل تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔
کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔گذشتہ ماہ دو لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا واقعات پیش آئے تھے ۔
کمپنی نے 2026 کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے…
لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…
آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…
خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…
پاکستان کے معروف ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے زونگ کے کامیاب دن کے موقع…
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…