فیروز خان کو نئی محبت مل گئی؟

فلم و ٹی وی اداکار فیروز خان کے بارے میں سوشل میڈیا پر نئی  نئی خبریں  سننے میں آرہی ہیں ۔

اداکار فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ فیض کی ایک ساتھ گھومتے پھرتے، سیر و تفریح کرتے  ہوئے سوشل میڈیا پر دیکھا جا رہا ہے۔ان دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہیں۔

اِن تصویروں میں یہ دونوں فنکار ہائیکنگ کرتے اور ایک دوسرے کی کمپنی  میں لطف اندوز ہوتے  ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اِن وائرل تصویروں پر مداح جہاں تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں وہیں کچھ حلقوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں نیا جوڑا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ فیض کے معاملے کا سلسلہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسکرین شاٹ سے شروع ہوا جس میں ایک مداح نے اداکار سے کہا ‘آپ کو نہیں لگتا کہ اب آگے بڑھ جانا چاہیے اور ایک نئی انسان کے ساتھ زندگی کی شروعات کرنی چاہیے؟‘

Feroz khan Nai Mhubbat

مداح کے سوال پر فیروز خان نے جواب دیا تھا کہ ‘ ‘سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے، دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں’۔

ہر ہفتے لالی ووڈ نامہ سنانے والے میزبان مومن منشی اور اُن کی بہن ایمان نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر جاری کی گئی نئی قسط میں فیروز خان اور نجیبہ فیض سے متعلق بات کی ہے۔

مومن کے مطابق فیروز خان بہت سارے ایسے اشارے دے رہے ہیں کہ جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فیروز اور  نجیبہ فیض کے درمیان دوستی بہت کچھ چھپائے بیٹھی ہے، ہو سکتا ہے کہ نجیبہ فیروز خان کا نیا پیار ہو۔

اس کے بعد فیروز اور نجیبہ کی سوشل میڈیا پر سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں دونوں کو کہیں ایک ہی بیگ پکڑے گھومتے پھرتے دیکھا گیا تو کہیں نجیبہ فیروز کیلئے لفٹ کا دروازہ پکڑے دیکھی گئیں۔ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے فیروز کے تبصرے سے ملاکر نجیبہ کو ان کی نئی محبت تو کہیں ان کی زندگی کا آنے والا ساتھی قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیروز خان نے دوسری شادی کے لیے لڑکی تلاش کرنے سے متعلق تصدیق کی تھی۔

بعد ازاں اداکار نے نےتصدیق کی تھی کہ وہ حقیقتاً دوسری شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہیں اور وہ ایک دو نہیں بلکہ اس سے زائد شادیوں کے حق میں ہیں

اہم اب اس معاملے کو سنجیدہ لیتے ہوئے فیروز خان نے اپنے اور نجیبہ فیض ےکےرشتے کو دوستی کا نام دیا ہے۔انہوں نے نجیبہ فیض کے ٹوئٹ پہ ری ٹوئٹ کرکے اپنے اور نجیبہ کے رشتے کو دوستی کا نام دیا ہے

نجیبہ فیض نےاپنی اور فیروز کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ  ’صرف وہ لوگ جو بہت دور جانے کا خطرہ مول لے سکتے ہوں ممکنہ طور پر جان سکتے ہیں کہ وہ کتنی دور جاسکتے ہیں‘۔اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے فیروز نے دوست  لکھا تاہم اب بھی فیروز کے مداح یہ ماننے کو تیار نہیں کہ اداکار اور میزبان واداکارہ نجیبہ کے درمیان رشتہ صرف دوستی کا ہے۔

فیروز خان کی پہلی شادی اور علیحدگی

آپ کو بتاتے ہیں کہ فیروز خان کی شادی 2018 میں علیزےسلطان سے ہوئی تھی ، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 ب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزےکے درمیان طلاق ہوگئی، علیزا نے الزام عائد کیا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کیس فائل کیےگئے جن کی سماعت عدالت میں چل رہی ہے۔یاد رہے کہ 2020 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، لیکن اس کو بعد بھی  انہیں کئی پروجیکٹس میں کام کرتے دیکھا گیا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago