سُپراسٹار شان کی ایکشن فلم ‘ضرار’ کی نمائش کا بلآخر اعلان ہوگیا

تین سال سے مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہونیوالی ایکشن ہیرو شان شاہد کی فلم “ضرار” کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔لاہور میں فلم کی ریلیز ڈیٹ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی گئی، جہاں شان شاہد نے اپنے مداحوں کو فلم کی نئی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ‘ضرار‘ کو ابتدائی طور پر 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر اس وقت کورونا کی وبا آنے کے باعث فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی تھی، جس کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اسے 2021ء میں ریلیز کردیا جائے گا۔ سال 2021ء میں فلم کی ٹیم نے ’ضرار‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اسی سال ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا مگر کورونا کی وبا سمیت ملک میں سینما بند ہونے کی وجہ سے اسے ریلیز نہ کیا جا سکا تھا۔

Image Source: Instagram

جس کے بعد جنوری 2022ء میں اس کا مکمل ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں ماہ ستمبر میں ریلیز کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا مگر اب ملک بھر میں سیلاب کے باعث اس کی نمائش ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔ تاہم اب یہ فلم 25 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکشن، سسپنس اور رومانس سے بھرپور اس فلم کا ٹریلر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ مرکزی کردار نبھانے والے شان شاہد پاکستان میں انتہاپسندی اور بے یقینی پھیلانے والے ملک دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے انتہائی حساس اور بڑے منصوبے پر کام کرتے دکھائی دیں گے۔ ٹریلر میں جہاں پاکستان میں جاری انتہاپسندی کو دکھایا گیا ہے، وہیں پڑوسی ملک افغانستان میں شورش اور جنگ کے حالات کو بھی اس کا موضوع بنایا گیا ہے۔ ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم میں پاکستان کا امن خراب کرنے میں بھارتی مداخلت کا راز فاش کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اس فلم کے لئے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں فلم کے ہدایت کار شان ، پروڈیوسر اعجاز شاہد ،کرن ملک ،عدنان بٹ اور سنیئر اداکار نیئر اعجاز، ڈاکٹر مریم کیانی سمیت فلم کی مکمل کاسٹ نے شرکت کی۔ عالمی معیار کی اس فلم کے بارے میں شان شاہد کا کہنا تھا کہ یہ فلم انڈسٹری میں ٹرینڈ سیٹر بنے گی اور پاکستان میں ریکارڈ بزنس کرے گی۔ان کا کہنا تھا فلم میں پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ستاروں ندیم بیگ، نیئر اعجاز سمیت دیگر کو فلم بین پردہ اسکرین پر دیکھیں گے، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم کو حقیقت کاروپ دیا ہے۔ فلم میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال اور درجنوں یورپی ممالک میں فلم بندی سے فلم بین ضرور محظوظ ہوں گے اور ہمیں یقین ہے کہ فلم مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔

مزید پڑھیں: ماڈل واداکارہ ایمان علی کس بھارتی ہداتیکار کی محبت میں گرفتار تھیں؟

خیال رہے کہ شان نے فنکار گھرانے میں آنکھ کھولی، وہ ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے ہیں اور انہوں اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا۔ گزشتہ دنوں ان کو فلم انڈسٹری میں 29 سال مکمل ہوئے، اس موقع پر شان نے ٹوئٹر پر اپنی پہلی فلم “بلندی” کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 1990ء میں جاوید فضلی کی فلم “بلندی” سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کے ہمراہ ریما خان تھیں۔شان شاہد نے اپنے فلمی کیرئیر میں سو کے قریب اردو اور پنجابی فلمیں کیں، جس پر انہیں چار نیشنل فلم ایوارڈز، 15 نگار ایوارڈز، 5 لکس سٹائل ایوارڈ ،ایک پاکستان میڈیا ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔ شان شاہد کو پاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار تصور کیا جاتا ہے۔ شان پاکستان فلم انڈسٹری کو معیاری فلم انڈسٹری بنانے میں ہمیشہ کوشاں رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے انہیں 2007ء میں فنی خدمات کے پیش نظر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago