فیروز خان کی علیزے کو ‘نفسیاتی’ قرار دینے کی کوششیں، علیزے کے بھائی کا الزام

معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں پیش کئے گئے تشدد کے ثبوت کو جعلی قرار دیدیا تھا، اب اس معاملے پر اداکار نے عدالت میں نئی درخواست دائر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی بچوں کی حوالگی اور اخراجات سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران اداکار فیروز خان کے وکیل نے علیزے کے خلاف نئی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے فیروز خان کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے اخراجات سے متعلق علیزے سلطان کی درخواست کی سماعت 5 نومبر جبکہ بچوں کی حوالگی سے متعلق فیروز خان کی درخواست کو 29 نومبر تک ملتوی کردیا۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر وکیل فیروز خان کا کہنا تھا کہ علیزے نے جھوٹے دستاویزات عدالت میں جمع کروائے، علیزے نے تھانے میں کوئی بھی درخواست نہیں دی تھی۔ وکیل فیروز خان کا کہنا تھا کہ علیزے نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جس پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جبکہ علیزے کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے خود کہا تھا کہ تھانے میں کوئی دستاویزات جمع نہیں کروائے کیونکہ علیزے اس وقت بھی فیروز خان کے نکاح میں تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کے مستقبل اور اپنی شادی بچانے کے لئے علیزے نے تھانے میں کوئی درخواست دائر نہیں کی تھی۔

Image Source: Instagram

دوسری طرف، فیروز خان کے سابقہ اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے تشدد کے الزامات کو جعلی قرار دئیے جانے پر علیزے سلطان کے بھائی احسن رضا نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی عدالت میں درخواست دی تھی مگر دھمکیوں کے سبب واپس لے لی تھی، اب کوئی رشتہ نہیں رہا تو انصاف میں دیر کے لیے کیوں انتظار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ فیروز خان کی ٹیم عدالت میں غلط باتیں کر رہی ہے، میری بہن کو نفسیاتی کہا جارہا تھا، وہ رو رہی تھی، علیزے عدالت میں بول نہیں سکی جبکہ ہماری جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے شواہد کو فیروز خان کی قانونی ٹیم جعلی  قرار دے رہی ہے۔

علیزے کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی تشدد کے شواہد سامنے نہیں لانا چاہ رہے تھے مگر عدالت کی یہ دستاویزات  پبلک ہوتی ہیں اس لیے پرانے شواہد عوام کے سامنے بھی آ گئے ہیں جسے فیروز خان کے وکلاء جعلی اور آنکھوں کا انفیکشن قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب جانتے ہیں کہ آنکھوں کی الرجی میں آنکھ لال ہوتی ہے، آنکھ سوجتی نہیں ہے، فیروز خان کی قانونی ٹیم عدالت میں اِن شواہد کے فرانزک کی بات ہی نہیں کر رہی ہے، ہم مزید شواہد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اگر شواہد جعلی لگ رہے ہیں تو اِن کا فارنزک کروانے کے لیے بھی تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار عمران اشرف اور کرن اشفاق نے بھی راہیں جدا کرلیں

مزید برآں ،فیروز خان کو سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار علیزے سلطان کے ساتھ ہمدردی اور فیروز خان پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ نامور اداکارہ اقراء عزیز نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ سونیا مشعال، عثمان خالد بٹ، مہربانو نے فیروز خان کی دونوں بہنوں حمائمہ ملک اور دعا ملک کو آڑے ہاتھوں لیا۔یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، ان دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago