Summer Vacation School Sindh
محکمہ تعلیم سندھ کا موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ
تعلیم سندھ نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے مطابق گرمی کی شدت اور برسات کے امکان کے باعث چھٹیاں بڑھائی گئی ہیں۔
وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں 14 اگست کی سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائےگا، تمام نجی اور سرکاری اسکول جشن آزادی سے متعلق پروگرام کریں گے۔
سید سردار شاہ نے کہا کہ تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔
گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوۓ تعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ
0 Comments