سال 2024 کا تیسرامہینہ کل سے شروع ہورہا ہے ماہر فلکیات نے ہر ماہ کی طر ح مارچ کے مہینے کے لئے پیشن گوئیاں کی ہیں۔

بے شک مستقبل کاحال اللہ تعا لی کے سوا کوئی نہیں جانتا اور نہ ہی بتا سکتا ہے کہ کس کی آنے والی زندگی میں کیا ہونے والا ہے ۔
ماہر فلکیات اپنے ستاروں کے اعداد وشمار کے علم کے حساب سے لوگوں کے مستقبل کے بارے میں بتاتے ہیں جو کسی نہ کسی حد تک درست بھی ہوتا ہے۔
Stars Trouble In March
آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آنے والا مارچ کا مہینہ کن تین ستاروں کے لئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے اور کن چیزوں سے گریز کرکے وہ خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ان تین ستاروں کو مارچ میں اپنا ہر قدم بہت اور دیکھ بھال کر اٹھانے کی ضرورت ہوگی۔
برج سرطان
ماہر فلکیات کے مطابق برج سرطان جسے انگریزی میں کینسر کہا جاتا ہے ان کے لئے مارچ کا مہینہ اچھا نہ گزرنے کے امکانات ہیں۔

اس برج کے لوگوں کو چاہئے کہ انہیں ضرورت ہے کہ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں، ایسا کام جس میں انہیں کامیابی نہ ملنے کی امید ہو وہ نہ کریں، کسی قسم کا الجھاء ،کوئی پریشانی ہو تو اپنے قریبی لوگوں سے مشورہ کرلیں۔
برج سرطان کو چاہیے کہ مارچ میں تھوڑا سنبھل کر قدم اٹھائیں۔
برج اسد
ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ امکان ہے کہ مارچ کا مہینہ برج اسدکے لوگوں کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔اس برج کو انگریزی میں لیو کہا جاتا ہے۔

اس برج کے افراد کو کیرئیر کے حوالے سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے البتہ روپے پیسے کے معاملے میں ان کو اس ماہ مشکلات نہیں ہوں ،لیکن صحت کے حوالے سے ان لوگوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔
برج قوس
مارچ 2024 قوس کے افراد کے لیے بھی بہت اچھا گزرنے کے امکانات نہیں ہیں، کوشش کیجیے اخراجات میں کمی لائیں ورنہ مالی مشکلات میں گھیر سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کے اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ اس ماہ کافی محتاط رہیں اور کسی کو کچھ بھی کہنے سے پہلے ذرا سوچ سمجھ لیں۔
0 Comments