اسپاٹی فائی کا حدیقہ کیانی کو زبردست خراج ِتحسین، ٹائمز اسکوائر پر تصویر آویزاں کردی

نیویارک کا ‘ٹائمز اسکوائر‘ دنیا بھر کے سیاحوں میں شہرت رکھتا ہے اور وہاں یومیہ ہزاروں غیر ملکی لوگ آتے ہیں۔ حال ہی دنیا بھر میں موسیقی  کی آن لائن اسٹریمنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ‘اسپاٹی فائی ‘نے ائکول پاکستان مہم کے تحت عروج آفتاب اور مہک علی  کے بعد گلوکارہ حدیقہ کیانی کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی ہے۔ جس پر گلوکارہ و اداکارہ نے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپاٹی فائی پاکستانی خواتین تخلیق کاروں کو اپنا تیار کردہ مواد ایک پلیٹ فارم کے لئے دنیا بھر تک پہنچانے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ اس سلسلے میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے اسپاٹی فائی نے مارچ میں ائکول پاکستان مہم لانچ کی تھی۔ ائکول پاکستان کے ذریعے اسپاٹی فائی کے گلوبل میوزک پروگرام کا مقصد اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے خواتین تخلیق کاروں کے کام توسیع دینا اور عالمی سطح پر ان تخلیق کاروں کے لیے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Image Source: Instagram

اس بار اسپاٹی فائی نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش  کرتے ہوئے اپنے ائکول پاکستان کی سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے جبکہ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے موسیقی کے لئے خدمات کو سراہنے پر میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے اظہار تشکر کیا ہے۔

ائکول پاکستان کے تحت ہر مہینے ایک ایمبیسیڈر آف دی منتھ کو اسپاٹ لائٹ کرتا ہے، اور ان کے گانوں کو اجاگر کرتا ہے اور مداحوں کو انہیں دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں اسپاٹی فائی نے پاکستانی میوزک سنسنیشن عروج آفتاب کو ایکول پاکستان پہلی سفیر بنایا تھا۔ اپریل کے مہینے میں مہک علی ایکول پاکستان کی سفیر بنی تھیں اور اب مئی کے مہینے میں گلوکارہ حدیقہ کیانی کو ائکول پاکستان سفیر کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پچیس سال تک  گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی حدیقہ کیانی نے اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور اب تک ان کے دو ڈرامہ سیریل ‘رقیب سے’ اور ‘دوبارہ’ ہٹ ہوچکے ہیں جبکہ ان دنوں وہ تیسرے ڈرامے پر کام شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ حدیقہ کیانی نے انٹرویو میں اپنی طلاق کی وجہ بتادی

مزید برآں، گزشتہ دنوں حدیقہ کیانی نے انسانیت کی خدمت پر مامور بلقیس بانو ایدھی کی وفات پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر دل سوز پیغامات جاری کیے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے ‘نادِ علی‘ دینے والی بلقیس ایدھی جیسا کوئی نہیں ہوگاباور میں ان کی ہمیشہ شُکر گزار رہونگی۔ انہوں نے لکھا کہ بلقیس ایدھی جیسی عظیم خاتون نے ماں ہونے کے نا طے مجھ پر بھروسہ کیا، میں اس مہربانی پر ہمیشہ مسز ایدھی کی شکر گزار رہوں گی۔ حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ میں بلقیس ایدھی کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہوں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

3 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

5 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

7 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago