Categories: صحت

سخت گرمی، دھوپ اور پسینہ۔۔۔ جلد کی حفاظت کیسے کریں ؟

گرمیوں کا موسم انسانی جلد کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتاہے ۔ گرمی کی حدت سے بار بار پسینہ آنے کی وجہ سے جلد چکنی ہو جاتی ہے جو چہرے پر کیل مہاسے، دانوں اور داغ دھبوں کا بھی سبب بنتی ہے ۔ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس شدید گرمی میں اپنی جلد کا خیال کیسے رکھا جائے؟ ہم اپنی جِلد کی نوعیت کے حساب سے اس کا خیال رکھ سکتے ہیں مثلاً:

آئلی اسکن : گرمی میں آئلی اسکن والوں کی جلد سے زیادہ روغن کا اخراج ہوتا ہے اس لئے گرمیوں میں ہیوی کریم، لوشن اور روزانہ میک اپ کا استعمال آپ کی جِلد کو نقصان پہنچا سکتا ہے لہٰذا اگر ان چیزوں کے استعمال سے گریز کیا جائے تو بہتر ہوگا، اس کے علاوہ دن میں دو سے تین مرتبہ کسی اچھے میڈیکیٹڈ فیس واش سے چہرہ دھونا چاہیئے تاکہ مسام میں پسینہ اور آئل جذب نہ ہو جو بعد میں دانوں کا سبب بنے۔

Image Source: Unsplash

خشک جلد: کچھ لوگوں کی جلد خشک ہوتی ہے اورگرمی کی حدت کے سبب ان کی جلد پر دھبے ہوجاتے ہیں، لہٰذا خشک جلد والوں کو اس موسم میں لائٹ موئسچرائزر یا واٹر بیس موئسچرائزر کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ وہ جو جلد از جلد جذب ہوجائے اور جلد کو گرمی کی شدت سے بچاسکے۔

Image Source: Unsplash

حساس جلد: جبکہ حساس جلد والوں کے چہرے پر کیل مہاسے ، دانے بہت جلد نکل آتے ہیں اس لئے ان کو گرمی میں کریموں اور لوشن کا استعمال بالکل ترک کردینا چاہیے اور دن میں دوبارہ کسی اچھے فیس واش سے چہرہ دھونا چاہیے۔

Image Source: Unsplash

ہماری اسکن چاہے آئلی ہو، خشک یا حساس موسم گرما میں اس کی حفاظت کرنا اور زیادہ ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ تیز دھوپ اور شدید گرمی پڑنے کی وجہ سے جلد سے پسینے کا اخراج زیادہ ہوتا ہے جس سے ہماری جلد بے رونق ہوجاتی ہے لہٰذا اس کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم اپنی جلد پر مہنگی کریمزاور فیس واش ہی استعمال کریں بلکہ روزمرہ روٹین میں بھی ذراسی توجہ دیکر ہم اپنی جلد تروتازہ رکھ سکتے ہیں۔

جلد کی حفاظت کیلئے کارآمد ٹپس
اپنی جلد کو مناسب نمی فراہم کرنے کے لیے روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔ یاد رکھیں کہ آپ کے چہرے کو شگفتہ اورشاداب رکھنے کے لئے پانی سے بہتر کوئی ٹانک نہیں اس لیے وافر مقدار میں پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔

گرمیوں میں جلد کی اچھی صحت کے لیے دھوپ، اسٹیم یا گرم پانی سے غسل کرنا بھی مضر ہے لہٰذا ان سے بھی حتیٰ الامکان بچنے کی کوشش کریں۔

Image Source: Unsplash

نہانے کے بعد موئسچرائزنگ لوشن استعمال کریں۔ موائسچرائز کو دن کے وقت کم جب کہ رات کو سوتے وقت زیادہ استعمال کریں۔

اگر آپ کی جلد حساس ہے تو بہتر یہی ہے کہ ان کاسمیٹکس پروڈکٹ کا استعمال کریں جو آپ کی جلد کی حساسیت کے عین مطابق ہیں، اس سلسلے میں آپ اپنے اسکن کیئر اسپیشلسٹ سے رجوع کریں۔

گرمی میں جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے ٹماٹر کا استعمال بھی مفید ثابت ہوتا ہے ایک ٹماٹر کو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اپنے چہرے پر 10 سے 15 منٹ کے لئے رگڑیں،یہ ہماری جلد سے اضافی تیل کو ختم کرکے قدرتی چمک دیتاہے۔

Image Source: Unsplash

ہفتے میں ایک بار اپنے چہرے اور گردن کی جلد کا فیشل ضرور کریں۔

ہمیشہ ایس پی ایف کے ساتھ فاؤنڈیشن استعمال کریں تاکہ جلد دھوپ کے مضر اثرات سے محفوظ رہے۔

Image Source: Unsplash

باہر نکلنے سے پہلے سن اسکرین کو اپنی گردن، ہاتھوں اور جلد کی ہر اس جگہ پر لگائیں جہاں دھوپ پڑ سکتی ہے۔

اچھی اسکن کے لیے پھلوں اور دودھ کو اپنی خوراک میں ضرور شامل رکھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago