مداحوں نے حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ شادی کرنے کی تجویز دیدی


0

گلوکارہ حدیقہ کیانی نوجوان اداکار بلال عباس کے ہمراہ ڈرامہ سیریل ‘دوبارہ’ میں جلوہ گر ہوئیں ہیں ، اس ڈرامے میں حدیقہ کیانی ایک بیوہ کے کردار میں نظر آئیں جن کے پہلے شوہر فوت ہوجاتے ہیں اور وہ زائد العمر ہونے کے باوجود خود سے کئی سال کم عمر بلال عباس سے رومانوی رشتے میں منسلک ہوجاتی ہیں اور ان سے شادی کرلیتی ہیں۔

اس ڈرامے میں دیگر سماجی فرسودہ مسائل کو بھی دکھایا گیا ہے تاہم اس ڈرامہ کو اپنے بہترین اسکرپٹ، خوبصورت اداکاری، ہدایات اور حقیقت پسند مکالموں کی وجہ سے ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

Image Source: Instagram

حال ہی میں انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی کی جانب سے ڈرامے میں ان کے نوجوان شوہر کا کردار نبھانے والے بلال عباس کے لیے تعریفی پوسٹ کی گئی ہے، جس میں انہوں نے بلال عباس کو ’پاکیزہ روح‘ قرار دیا ہے۔ حدیقہ نے اپنی پوسٹ میں ڈرامے سیریل ‘دوبارہ‘ میں بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے بہت ہی کم لوگ ہوتے ہیں جن کا ساتھ آپ کا روح کا رشتہ بن جاتا ہے اور بلال ایسے ہی چند افراد میں سے ایک ہیں، وہ پاکیزہ روح کے مالک ہیں۔

حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ بلال عباس ایک محنتی، شریف اور اچھے اداکار ہیں جو فن کی بنیاد کو سمجھتے ہیں اور انہیں بلال عباس کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اور وہ ان کی مسلسل کامیابی کی منتظر اور دعاگو ہیں۔

گلوکارہ کی جانب سے بلال عباس کے لئے اس اپنائیت بھری پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے حدیقہ کیانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہیں مشورے بھی دے ڈالے۔ زیادہ تر لوگوں نے دونوں کی جوڑی کو سراہتے ہوئے انہیں حقیقی زندگی کی جوڑی بھی قرار دیا۔ بعض لوگوں نے حدیقہ کیانی کی باتوں سے اتفاق کرتے ہوئے بلال عباس کی اداکاری اور ایمانداری کی تعریفیں کیں اور انہیں ’جینٹلمین‘ قرار دیا۔

جبکہ بعض مداحوں نے تو حدیقہ کیانی کو بلال عباس کے ساتھ حقیقت میں بھی شادی کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

Image Source: Screengrab
Image Source: Screengrab

اس سے قبل بھی حدیقہ کیانی اپنے ڈرامے کی مقبولیت پر ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرچکی ہیں جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’دوبارہ‘ کی مقبولیت سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگ غیر روایتی کہانیوں پر مبنے ڈرامے دیکھنے کے خواہاں ہیں۔اس ڈرامے کی ریٹنگ 8.8 آئی ہے جو کہ اس کی بے حد مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ حدیقہ کیانی نے انٹرویو میں اپنی طلاق کی وجہ بتادی

خیال رہے کہ پچاس سال کی عمر میں جواں نظر آنیوالی حدیقہ کیانی نے زمانہ طالب علمی سے ہی گلوکاری کا آغاز کردیا تھا۔ ان کی پیدائش راولپنڈی میں ہوئی مگر جب وہ تین سال کی تھیں تب ان کے والد انتقال کر گئے تو وہ والدہ سمیت لاہور منتقل ہوگئیں۔ان کے والد فوج میں تھے جب کہ ان کی والدہ پرنسپل تھیں اور انہوں نے کم عمری میں ہی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر بچوں کے پروگرامات سے کیریئر کا آغاز کیا۔ جب وہ کالج میں تھیں تب ہی سے انہوں نے پی ٹی وی پر کام کرکے کمائی کرنا شروع کی اور والدہ کو مالی معاونت فراہم کرتی رہیں۔ ان کے بھائی بھی ان کی طرح موسیقی میں دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے پہلا گانا بھائی کی مدد سے ہی ریلیز کیا تھا۔ حدیقہ کیانی نے 1990 کے بعد کم عمری میں شہرت حاصل کی اور اس وقت علی حیدر جیسے گلوکار سپر اسٹار تھے۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ حدیقہ کیانی پر سیلون کسٹمر نے 2 کروڑ کا دعویٰ دائر کردیا

تاہم گلوکاری سے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے والی حدیقہ کیانی کو متعدد بار ڈراموں کے اسکرپٹ آفر ہوئے تھے مگر انہوں نے ان میں کام کرنے سے انکار کیا تاہم انہوں نے ‘رقیب سے‘ ڈرامے کی ’سکینہ‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تو اب کو اپنی پرفارمنس سے حیران کردیا۔ یاد رہے کہ حدیقہ کیانی کے ایک بیٹے ناد علی ہیں جنہیں انہوں نے اکتوبر 2005 میں گود لیا تھا جبکہ گلوکارہ کی دو شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *