اداکارہ سوناکشی سنہا نے سلمان خان سے شادی کی حقیقت بتا دی

بولی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی شادی کب ہوگی؟ یہ سوال کوئی نیا نہیں ہے، کئی عرصے سے میڈیا میں یہ سوال گردش کر رہا ہے، اس سلسلے میں کئی موقع پر کئی نام سامنے البتہ تمام خبریں بعد میں بےبنیاد ثابت ہوئیں تاہم پچھلے چند روز سے ایک بار پھر سے میڈیا میں سلمان خان کی شادی کی خبریں زیرگردش ہیں اور اس بار ان کا نام بولی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل دبنگ خان کی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر شادی کی قیاس آرائیاں شروع ہوئیں تھیں۔ اس بار نام بولی ووڈ لیجنڈ شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں فنکاروں نے شادی کو خفیہ کر رکھا ہے۔

Image Source: Facebook

یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب سلمان خان کی اداکارہ سوناکشی سنہا کے ہمراہ ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں دبنگ خان انہیں انگوٹی پہنا رہی ہیں۔ اس موقع پر سوناکشی دلہن کے ملبوسات میں ہیں جبکہ سلمان شیروانی زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

جوں ہی سوشل میڈیا ہر یہ خبر وائرل ہوئی، بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا، تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے ابتداء میں اس خبر پر کوئی ردعمل نہیں جاری کیا گیا، تاہم اب اداکارہ سوناکشی سنہا کی جانب سے عوام پھیلی مذکورہ بےچینی کو ختم کردیا گیا ہے۔

Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ایک اکاؤنٹ کی جانب سے سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی وائرل تصویر شئیر کی گئی تھی، جس میں دونوں کی شادی کے متعلق چرچے تھی، البتہ سوناکشی سنہا کی نظر پڑی تو انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے. برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا آپ لوگ بیوقوف ہیں جو اصل اور جعلی تصویر میں فرق نہیں کرسکتے ہیں؟

Image Source: Express News

واضح رہے بھارتی میڈیا کی جانب سے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کے حوالے سے پہلے ہی یہ موقف تھا کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کرکے جان بوجھ کر وائرل کیا گیا ہے۔ لہذا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی محض ایک افواہ ہے اور کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے اداکارہ سوناکشی سنہا نے سال 2010 میں سلمان خان کے ساتھ بولی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دبنگ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم میں انہوں اپنی زبردست اور جاندار اداکاری سے سبھی فلم بینوں کی داد حاصل کی تھی۔ مذکورہ فلم کے بعد انہوں نے ناصرف دبنگ کے دیگر دو پارٹس میں کام کیا بلکہ راؤڈی راٹھور، سن آف سردار، ونس اپون آآ ٹائم ممبئی اور ٹوٹل دھمال جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ یہی نہیں سال 2010 میں انہیں اپنے زبردست ڈیبیو پر بہترین ڈیبیو اداکارہ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

یاد رہے یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے جب کسی اداکار کی تصویر ایڈٹ کرکے اس کی خفیہ شادی کی افواہیں پھیلائی گئی ہوں۔ کچھ ماہ قبل مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور بالی ووڈ ابھرتی ہوئی اداکارہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر بھی ایڈٹ کر کے دونوں کی خفیہ شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں، اور یہ تمام خبریں عامر خان کی کرن راوٴ سے علحیدگی کے بعد سامنے آئیں تھیں، کچھ لوگوں نے طلاق کی وجہ بھی فاطمہ ثناء شیخ کو ہی قرار دیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago