بس کنڈیکٹر کی مسافر خاتون کیساتھ بدتمیزی و تشدد، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر خواتین کے ساتھ نارواسلوک کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں۔ اس حوالے سے یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی کی بجائے روزبہ روز اضافہ ہو رہا ہے، عدم برداشت کی فضاء نے معاشرے میں جرائم لہر پیدا کردی ہے۔ حال ہی میں شہر قائد میں بس کی سیٹ پر بیٹھی خاتون مسافر کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مسافر سیٹ پر بیٹھی ہے اور بس کنڈیکٹر اس سے تلخ کلامی کر رہا ہے، جیسے ہی بس روکی تو کنڈیکٹر نے خاتون کے چہرے پر زور دار تھپڑ رسید کیا۔ خاتون نے اسے دھکیلنے کی کوشش کی مگر کنڈیکٹر کسی شرمندگی کے بغیر بڑی ڈھٹائی سے بس سے باہر آیا، خاتون کو بس سے نیچے اترنے کے اشارے کرتا رہا۔

Image Source: Screengrab

کنڈیکٹر کی جانب سے خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو اورنگی ٹاؤن میں دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے سامنے آئی ہے۔جس کو سینئر صحافی نعمت خان نے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے سندھ  پولیس سے واقعے میں ملوث بس کنڈیکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا جبکہ یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دوسری طرف ، اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا، ایس ایس پی ٹریفک ویسٹ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر عمل کرواتے ہوئے ٹریفک ویسٹ کے افسران و ملازمان کو کاروائی کا حکم دیا پولیس حکام نے اسٹاف کے ہمراہ بس نمبر پی ای -5943 کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایکشن لیا ٹریفک پولیس شیر شاہ نے مسافر بس کا چلان کرکے بس تحویل میں لے لی اور بس کنڈیکٹر کو خاتون سے بدتمیزی سے پیش آنے اور ہاتھ اٹھانے پر ایکشن لیتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

خیال رہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین سے ناروا سلوک اور بدتمیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں خواتین میں موٹر سائیکل چلانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، بائیک چلانے سے انہیں اپنے معمولات سرانجام دینے میں سہولت ہوتی ہے خاص طور پر نوکری پیشہ اور کالج ویونی ورسٹی جانیوالی لڑکیاں صبح و شام بسوں اور رکشوں کی بھاگ دوڑ سے بچ جاتی ہیں اور آمد ورفت کے لئے کسی کی محتاج نہیں ہوتیں۔

مزید پڑھیں: سڑک پر چلتی خاتون کو ہراساں کرنے والے کی چپل سے درگت، ویڈیو وائرل

افسوس یہ ہے کہ ان تمام وجوہات کے باوجود بھی ہمارے سماج اور معاشرتی سوچ میں تبدیلی نہیں آئی ہے اور لڑکیوں کو سڑکوں پر موٹر سائیکل چلانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ اکثر مرد حضرات روڈ پر ان لڑکیوں کو چھیڑتے ہیں ، پیچھا کرتے ہیں اور ہراساں بھی کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پیش آیا کہ جب ایک لڑکی روڈ پر پر بائیک چلا رہی تھی تو بائیک پر سوار تین لڑکے اس کا پیچھا کرنے لگے اور ساتھ ہی اس کی تصویریں بھی کھینچ کر اسے ہراساں کرتے رہے ،اسی دوران گاڑی میں سفر کرنیوالا ایک شخص نے ان لڑکوں کی تصویریں فیس بک کے نامور سماجی پیج پر بھی اپلوڈ کردیں گئیں تاکہ ان لڑکوں کو سبق مل سکے اور وہ آئندہ ایسی حرکت کرنے سے باز رہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

18 hours ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

1 month ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

1 month ago

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

2 months ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 months ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 months ago