سلیکا بیگ’، اس چھوٹی سی پڑیا کو معمولی نہ سمجھیں


0

اکثر دواؤں ، جوتوں اور دیگر اشیاء کے ڈبوں اور بوتلوں میں چھوٹی سی سفید رنگ کی پڑیاں یا بیگ رکھا ہوتا ہے جس کے بارے میں ہدایت ہوتی ہے اس کو بوتل میں ہی رکھا رہنے دیں ،کیا آپ جانتے ہیں اس چھوٹی سی پڑیاں کے کتنے بڑے فائدے ہیں اور یہ ان بوتلوں میں کیا کام انجام دے رہی ہوتی ہے؟ اگر آپ نہیں جانتے تو ہم آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔

اس بیگ کو ‘سلیکا بیگ’ کے نام سے جانا جاتا ہے اور دواؤں کی بوتلوں میں اس کا انتہائی اہم کردار ہوتا ہے۔ سلیکا بیگ کو چیزوں کو نمی سے محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف دواؤں میں ہی نہیں بلکہ کئی اور اقسام کی اشیاء کے ڈبوں میں بھی رکھے جاتے ہیں تاہم اکثر لوگ اس کی افادیت سے لاعلم ہوتے ہیں اور انہیں فالتو سمجھ کر ڈبے سے باہر نکال دیتے ہیں اس کے کیا کیا فوائد ہیں آئیے جانتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

سلیکا بیگز کیا ہوتے ہیں؟

Image Source: Unsplash

سلیکا بیگز سلیکون ڈائی آکسائیڈ کے دانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور ان کی صلاحیت یہ ہوتی ہے کہ اپنے اردگرد موجود ہر شے میں پائی جانے والی نمی کو جذب کرلیتے ہیں اور چیز کو خشک رکھتے ہیں جس سے چیز خراب ہونے سے محفوظ رہتی ہے۔ تاہم یہ دانے زہریلے اثرات تو نہیں رکھتے لیکن پھر بھی نقصان ضرور پہنچا سکتے ہیں۔ اس لیے کوشش کریں کہ یہ دانے بچوں کے ہاتھ نہ آئیں۔

اس کے فوائد کیا ہیں؟

Image Source: Unsplash

آپ ان سلیکا بیگز ایک بڑا فائدہ تو یہ اٹھا سکتے ہیں کہ اگر انہیں سفری بیگز میں رکھ دیا جائے تو ان میں جراثیم پیدا نہیں ہوتے اور نہ ہی کسی قسم کی بو پیدا ہوتی ہے- سلیکا بیگز ایک حیران کن فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر انہیں تصویروں والے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو یہ گزرتے وقت کے ساتھ خراب ہوجانے والی تصویروں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔

اگر آپ کا فون گیلا ہوجائے تو اسے ان بیگز سے بھرے جار میں ڈال دیں تو اس کے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ یہ طریقہ موبائل کو چاولوں کے ڈبے میں رکھنے سے بھی زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

Image Source: Unsplash

ایسے افراد جو زیرِ آب فوٹوگرافی کے شوقین ہوتے ہیں ان کے لیے سلیکا بیگز ایک بہترین چیز ہیں- اگر اس پڑیا کو کیمرہ بیگ میں رکھ دیا جائے تو یہ کیمرے کی تمام نمی کو اپنے اندر جذب کرلیتی ہے۔

اسی طرح ان بیگز کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ انہیں اگر ریزر بلیڈ کے ڈبے میں رکھ دیا جائے تو یہ ان کی نمی چوس کر انہیں زیادہ وقت تک کے لیے قابلِ استعمال بنا دیتے ہیں۔.

اکثر افراد کی گاڑیوں کی ونڈ اسکرین پر دھند جم جاتی ہے جو دورانِ ڈرائیونگ ڈرائیور کو مشکل میں ڈال دیتی ہے لیکن اگر ونڈ اسکرین کے ساتھ سلیکا بیگز رکھ دئیے جائیں تو دھند جمنے کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سلیکا بیگز اوزاروں کو زنگ لگنے سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ بس چند بیگز ٹول کِٹ یا اوزاروں کے بیگ میں رکھ دیں اور اپنے اوزاروں کو خراب ہونے سے بچائیں۔

اگر آپ کے پاس سجاوٹ یا آرائش کا سامان ہے جو کسی خاص موقع پر ہی استعمال ہوتا ہے تو اسے بیگ میں رکھنے کے بعد اس کے ساتھ ایک یا دو سلیکا بیگ رکھ دیں، وہ نمی سے محفوظ رہیں گے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *