شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل،لاش کے ٹکڑے تندور میں جلا دئیے

رسوم ورواج تو کسی بھی معاشرے کا عکس ہوتے ہیں، جن سے معاشرے کے مہذب یا غیر مہذب ہونے کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ جب کہ ہمارے ہاں بدقسمتی سے کچھ فرسودہ روایات جیسے کاروکاری، ونی، غیرت کے نام پر قتل، کم عُمری کی شادیاں وغیرہ اپنی جڑیں اس قدر مضبوط کرچکی ہیں کہ اُن سے جان چھڑوانا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہماری خواتین ان روایات کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔

ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ لودھراں میں پیش آیا جس میں لاپتا خاتون کا قاتل اس کا اپنا ہی شوہر نکلا جس نے پہلے تو اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا اور قتل کرنے کے بعد بےدردی سے اس کی لاش کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلادئیے۔

Image Source: Screengrab

پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑ پکا سے لاپتا خاتون کو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلادئیے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل مقتولہ کے والد سے کہا کہ ان کی بیٹی بھاگ گئی ہے، جس پر مقتولہ کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی کے قتل کے شبہ کا اظہار کیا، بعدازاں ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔

ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ یہاں قانون موجود ہونے کے باوجود اس پرصحیح معنوں میں عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں سزا کا خوف نہیں، اسی لیے اس طرح کے جرائم رپورٹ ہوتے ہیں۔ ہمارے کورٹس میں کئی کئی سال کیسز چلتے رہتے ہیں اور سو میں سے بمشکل ایک یا دو مجرموں کو سزا ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس اہلکار خاتون کی نازیبا ویڈیو بناتے ہوئے پکڑا گیا

حالیہ دنوں میں اسپین میں بھی ایک انسانیت سوز واقعہ سامنا آیا ، جس میں ایک سنگدل بیٹے نے والدہ کو گلا گھونٹ کر قتل کرکے اس کا گوشت تک کھالیا تاہم ، عدالت نے اس شخص کو 15 سال پانچ مہینے کی سزا سنادی۔اس کیس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ جب قاتل ایلبرٹ ایس جی نے اپنی والدہ کو قتل کیا تو وہ مکمل ہوش وحواس میں تھا۔ مذکورہ واقعہ 2019 میں اسپین کے شہر میڈرڈ میں پیش آیا تھا جہاں یہ شخص اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتل نے مقتولہ کی لاش کے آری اور چھری کی مدد سے ٹکڑے کیے اور پھر پندرہ دن تک ان کو کھایا جبکہ کچھ حصے اپنے کتے کو بھی کھلائے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago