پڑھائی کا شوق بیوی کیلئے جان لیوا ثابت ہوگیا، شوہر نے گولی مار کر قتل کردیا


-1

علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت دونوں پر فرض ہے لیکن افسوس کہ آج بھی ہمارے معاشرے میں لوگ اپنی کم علمی کے باعث خواتین کا تعلیم حاصل کرنے معیوب سمجھتے ہیں ، اور حال ہی میں یہ وجہ ایک جوڑے کے درمیان جھگڑے کی وجہ بنی جس میں سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شاہ زمان روڈ پر خاتون آمنہ بی بی کو مبینہ طور پر اس کے شوہر شہاب کھوسہ نے سر میں گولی میں مار کر قتل کردیا۔ مقتولہ کے والد نے ملزم کے خلاف ایف آئی درج کروائی جس کے مطابق مقتولہ کی شادی کو ایک سال ہوا تھا اور وہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی (ایس بی کے یو) میں بی ایس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ تھی۔ وہ اپنی پڑھائی جاری رکھنا چاہتی تھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔

Image Source: Unsplash

اس سلسلے میں خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر نشے کا عادی تھا، واقعے کے روز جب آمنہ بی بی نماز پڑھ رہی تھی تو اس کے شوہر نے پستول سے اس کے سر میں گولی ماری جو اس کے دماغ میں لگی جبکہ وہ خود موقع سے فرار ہوگیا۔ بعد ازاں مقتولہ کی لاش کو سول اسپتال کوئٹہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بھی گولی لگنے سے اس موت کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا پر آمنہ بی بی کے قتل پر صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں اور اس کے شوہر کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Image Source: File

مزید برآں، کسی بھی معاشرے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ ذہن کے بند دریچوں کو کھولتی ہے تاکہ افراد شعور کی منزلوں کو طے کرسکیں۔ہمارا دین بھی عورت کی دینی ودنیاوی تعلیم کے حصول پر زور دیتا ہے مگر اس کے باوجود آج بھی بہت سے گھرانوں میں خواتین کو ان کےاس حق سے محروم رکھا جاتا ہے بلکہ بعض واقعات میں تو اس خواہش پر ان کی جان بھی لے لی جاتی ہے۔

Image Source: File

مزید پڑھیں: کراچی میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش دیگ میں پکا دی

واضح رہے ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں میں جامشورو میں بھی پیش آیا، جس میں شوہر نے پڑھائی سے روکنے کے لیے بیوی کو بیدردی سے قتل کردیا۔پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش اس نے بتایا کہ ماجدہ شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی اور وہ ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے۔دو سال قبل پسند کی شادی کی، دونوں کا ایک 7 ماہ کا بچہ بھی ہے، شادی کے بعد ماجدہ فائنل ایئر مکمل کرنا چاہتی تھی ،معاشی تنگی کے باعث اسے پڑھنے سے روک دیا، جس پرماجدہ ناراض ہو کر اپنےگھر چلی گئی جسے بعد میں منا کر لے آیا لیکن ماجدہ پڑھائی سے روکنے کی صورت میں طلاق لینے کا مطالبہ کررہی تھی۔ملزم نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کو کراچی گھمانےکا بہانہ بنا کر یونیورسٹی سے موٹر سائیکل پر لےکر نکلا اور نوری آباد کے گوٹھ غلام جاکھرو کے قریب پہاڑ سے اس کو دھکا دیا، اس کے بعد سر پر بھاری پتھر مار کر قتل کردیا۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *