شاہ رخ خان دنیا کے چوتھے امیر ترین اداکار قرار دیدئیے گئے

بالی ووڈ میں جب بھی کسی رومانوی فلم کا ذکر ہوتا ہے تو ایک ہی نام ذہن میں آتا ہے اور وہ ہے ‘شاہ رخ خان’ کا، کنگ خان کی اداکاری کا مخصوص انداز ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول لروانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اسی خصوصیت کے باعث شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر میں کئی ہٹ، سپرہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ،’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’چنئی ایکسپریس‘ جیسی کئی فلموں میں رومانوی ہیرو راہول کا کردار ادا کیا جب کہ ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’ اور ‘چلتے چلتے’ میں انہوں نے ‘راج’ کا کردار ادا کیا جو ان کی پہچان بن گئے۔انہوں نے اب تک 80 سے زیادہ ہندی فلموں میں کام کیا ہے اور انہیں صرف ہیرو ہی نہیں بلکہ منفی کرداروں میں بھی پسند کیا گیا ہے۔

بات یہی ختم نہیں ہوتی کیونکہ کنگ خان اپنی ایکٹینگ کے ساتھ ساتھ اب اپنی آمدنی میں بھی دوسرے بالی ووڈ اداکاروں پر سبقت لے گئے ہیں اور ان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دے دیا گیا ہے۔ ’ورلڈ آف اسٹیٹکس‘ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق شاہ رُخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق شاہ رُخ خان 770 ملین ڈالرز بھارتی روپے کے مطابق 6306 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔شاہ رُخ خان 770 ملین ڈالرز کے ساتھ چارٹ پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پہلے ایسے بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے ٹام کروز اور جیکی چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔شاہ رُخ خان کے بعد ٹام کروز، جیکی چین، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو جیسے نامور ستارے بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں جبکہ پہلی پوزیشن پر امریکی اداکار جیری سین فیلڈ، دوسری پر ٹیلر پیری اور تیسری پوزیشن پر ڈی ڈوین جانسن المعروف راک براجمان ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی آمدنی کا ذریعہ اداکاری کے علاوہ ان کے پروڈکشن ہاؤس’ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ‘ اور اسپورٹس ٹیم ’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ سمیت کئی ایوارڈ شوز کی میزبانی اور اشتہارات ہیں۔یہاں یہ بتاتے چلیں کہ کنگ خان فلموں کے لیے 40 سے 50 کروڑ جب کہ اشتہارات کے لیے 22 کروڑ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

Image Source: File

یاد رہے کہ گزشتہ برس فوبز کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شاہ رُخ خان 690 ملین ڈالرز کے مالک بتائے گئے تھے یعنی رواں برس ان کے اثاثوں میں 80 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔مزید برآں، چند روز پہلے برطانیہ کے فلمی میگزین ایمپائر نے اب تک کے 50 بہترین بین الاقوامی اداکاروں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں شاہ رخ خان بالی ووڈ کے واحد اداکار ہیں۔اس فہرست میں مارلن برینڈو، ٹام ہینکس اور کیٹ ونسلیٹ جیسے اداکار شامل ہیں۔

میگزین نے شاہ رخ خان کے دہائیوں پر مبنی کیریئر میں نامور کرداروں کا ذکر کیا ہے۔اس میں کچھ کچھ ہوتا ہے، دیوداس، سوادیس اور مائی نیم از خان میں ان کے کرداروں کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔برطانوی میگزین کی فہرست میں شامل دیگر اداکاروں میں ایل پچینو، جواکن فینکس اور لیونارڈو ڈی کیپریو بھی ہیں۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کی شخصیت کی طرح ممبئی میں واقع ان کا عالیشان گھر ‘منت’ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے بلکہ پچھلے دنوں اس گھر کے باہر لگی نیم پلیٹ (نام کی تختی) بھی سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا باعث بنی جسکی وجہ یہ تھی کہ یہ چمچماتی نیم پلیٹ ہیروں سے تیار کی گئی ہے

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

1 day ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

3 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

6 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago