عادل راجا کے نازیبا الزامات پر مہوش حیات بھی عدالت پہنچ گئیں

اداکارہ کبریٰ خان کے بعد مہوش حیات نے بھی میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ آج میں ایک مضبوط پیغام دینے کے لیے عدالت گئی تھی کہ میں مزید ان گھٹیا مہمات پر چپ نہیں بیٹھوں گی،یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے  لیکن پچھلے کچھ دنوں کے واقعات نے پستی کی نئی حدوں کو چھوا ہے۔

Image Source: Instagram

اداکارہ نے کہا کہ میرے کام پر جو چاہیں تنقید کریں لیکن کسی کو میرے کردار کو بدنام کرنے کا حق نہیں ہے، میں خود کو کسی سیاسی کھیل میں پیادے کے طو رپر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔ جب تک یہ معاملہ انجام کو نہیں پہنچ جاتا میں چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

مہوش حیات نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پٹیشن  دائر ہوچکی ہے اور اس سب میں ملوث  ٹرولز سمیت بدنیتی پر مبنی جھوٹ پھیلانے والے تمام لوگ حکام کے ذریعے جوابدہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت شرم کی بات ہے کہ مجھے اپنی عزت اور ناموس کے تحفظ کے لیے عدالت جانا پڑا۔کیا ہمارا یہی حال ہوگیا ہے؟ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں، خاندان، دوستوں اور سب سے بڑھ کر ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھےاظہار ہمدردی کے پیغامات بھیجے ہیں، انہوں نے مجھے اس مشکل وقت میں طاقت فراہم کی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ سابق فوجی افسر عادل راجا نے اپنی ایک ویڈیو میں بعض پاکستانی اداکاراؤں کے ناموں کے مخفف کا استعمال کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ خفیہ ایجنسی انہیں استعمال کررہی ہے۔ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات، سجل علی، ماہرہ خان اور کبریٰ خان کا نام ٹرینڈ کرنے لگا تھا اور اس متعلق صارفین مختلف تبصرے بھی کرنے لگے تھے۔جس کے بعد سب سے پہلے اداکارہ کبریٰ خان نگ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جو زیر سماعت ہے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ عادل راجا نے 4 اداکاراؤں پر جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔ جس سے ان کی اور دیگر اداکارؤں کی عزت اور وقار مجروح ہوا۔ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چار اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر’ تضحیک آمیز’ ویڈیوز فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔

تاہم، اس تمام صورتحال پر عادل راجا کا موقف یہ تھا کہ میرا مقصد کسی بھی خاتون کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ ہمارے نظام کے ایک بڑے مسئلے کی نشاندہی کرنا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کسی اداکارہ کانام لیا، جو حرف استعمال کئے ہیں ان سے بہت سے نام ہوسکتے ہیں اور اگر کوئی برطانیہ میں میرے خلاف برطانوی عدالت میں جانا چاہے تو اپنا شوق پورا کرلے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہوش حیات ہوئیں واسع چوہدری سے کیوں خفا؟

یاد رہے کہ مہوش حیات کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی خوب نام کمایا ہے ، فلمی دنیا میں ان کے نمایاں کرداروں میں ایکٹر اِن لا، پنجاب نہیں جاؤں گی، لوڈ ویڈنگ، چھلاوا اور لندن نہیں جاؤں گا شامل ہیں۔جبکہ حالیہ دنوں میں مہوش کو ‘دی ٹرینڈ اسپاٹر’ نامی ایک بڑے بین الاقوامی اشاعتی ادارے نے ‘دنیا کی 50 پرکشش ایشیائی خواتین’ کی فہرست میں 36 ویں نمبر پر رکھا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago