شاہد آفریدی نے بابر اعظم سےبیٹی کی شادی کی خبر کی تردید کردی

کرکٹ اس قوم کے خون میں بسا ہے، لوگ یہاں کرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کرکٹ سے منسلک خبروں میں بھی لوگوں کی دلچسپی کافی زیادہ رہتی ہے۔ جس کے باعث اکثر و بیشتر کرکٹرز اور کرکٹ سے منسلک غلط خبروں اور افواہوں کو بھی آگے بڑھا دیتے ہیں بغیر کسی تصدیق کے۔

ایسا ہی ہوا گزشتہ روز جب اچانک ایک افواہ گردیش کرنے لگی کہ اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشاء آفریدی کی شادی قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم سے ہونے جارہی ہے۔ اس خبر نے اس وقت زور پکڑا جب کئی بڑی کرکٹ بلوگنگ سائٹس نے اس حوالے سے خبریں شائع کیں۔ اس تمام تر صورتحال نے شاہد آفریدی آگ بگولہ کردیا جو بلکل جائز بھی ہے۔

یہاں بات صرف شاہد خان آفریدی کی نہیں کوئی بھی شخص اگر اس کی بیٹی سے منسلک غلط اور بے بنیاد اور بے مقصد خبریں نشر ہونگی تو ظاہر ہر کسی کو غصہ آتا ہے اور وہ غصہ پھر جائز بھی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر سے جاری کردہ پیغام میں شاہد خان آفریدی نے جہاں ان خبروں کی تردید کی وہیں انہوں نے تمام لوگوں سے زمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی بھی ذاتی زندگی سے منسلک خبروں کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کی تصدیق کرلینی چاہئے۔

Source: Google

سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو اللہ تعالیٰ نے پانچ بیٹیوں کی نعمت سے نوازا ہے جن انشا، عجوہ، اسمارا، اقصاء اور عروا شامل ہیں جبکہ کے اس حوالے سے مزید اطلاعات اور خبریں ہیں کہ شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کی شادی اپنی ہی پٹھان کمیونٹی میں کرنے کے خواہش مند ہیں۔

دوسری جانب افواہوں سے اگر ہٹ کر بات کرلی جائے تو سابق کپتان شاہد خان آفریدی ایک انتہائی محبت کرنے والے شفیق باپ ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پروفیشنل زندگی سے منسلک تمام اہم باتیں اپنی کتاب “گیم چینجر” میں بتا چکے ہیں۔ جس میں انہوں نے بیٹیوں سے منسلک ضروری باتیں بتادیں تھیں جن میں مذہبی اور سماجی اقدار کے تحت انہوں نے اپنی بیٹیوں کو کسی بھی قسم کے آؤٹ ڈور اسپورٹس میں حصہ لینے سے منا کیا ہوا، جس پر ان پر کافی تنقید ہوئی تھی جوکہ غیرضروری تھی اور آج بھی ہے۔

Source Google

جبکہ انہوں نے اپنی دو چھوٹی بیٹیوں عجوہ اور اسمارہ کو ہر قسم ان ڈور اسپورٹس کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم ان کی بیٹیاں کسی بھی قسم کے عوامی سطح کے اسپورٹس مقابلے میں حصہ نہیں لیں گی۔ اس حوالے سے بھی شاہد خان آفریدی پر تنقید کی گئی تھی جس پر شاہد خان آفریدی نے جواب میں کہا تھا کہ “فیمینسٹ کو کہنا ہیں کہیں”

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

5 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

7 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago