نیو یارک سٹی کونسل کے انتخابات میں شاہانہ حنیف نے نئی تاریخ رقم کردی


0

نیو یارک شہر کے سٹی کونسل انتخابات میں بنگلہ دیشی نژاد شاہانہ حنیف نے کامیابی حاصل کرکے پہلی ایشیائی نژاد مسلمان خاتون ممبر بن کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

امریکا کے گنجان آباد شہر نیویارک میں تقریباً سات لاکھ انہتر ہزار مسلمان بستے ہیں مگر شاہانہ حنیف سے پہلے سٹی کونسل میں نہ کوئی مسلمان خاتون رسائی حاصل کرسکیں تھی اور نا ہی کوئی جنوبی ایشیائی نژاد شہری اس کا حصہ بن پایا تھا ۔تاہم نیویارک سٹی کونسل کی سابق ملازم شاہانہ حنیف کی جیت سے نیویارک سٹی میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شاہانہ حنیف نے بروکلین کے انتخابی حلقے 39 ویں ڈسٹرکٹ سے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ ان کے ساتھ ہی جیکسن ہائٹس اور ایلم ہرسٹ کے علاقوں پر مشتمل کوئینز کے ڈسٹرکٹ سے ایک اور جنوبی ایشیائی نژاد شیکھر کرشنن بھی سٹی کونسل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Image Source: Twitter

نیویارک شہر کی سٹی کونسل اکیاون ارکان پر مشتمل ہوتی ہے اور یہ شہر کے بجٹ سے لیکر شہری زندگی پر اثرانداز ہونے والے دیگر معاملات پر قانون سازی کرتی ہے۔ یہ میئر کے آفس سے علیحدہ کام کرتی ہے اور میئر کی جانب سے کسی بل کو ویٹو کئے جانے پر دو تہائی اکثریت سے بل کو قانون میں بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سٹی کونسل ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اور نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف شہری اداروں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھتی ہے۔

شاہانہ حنیف نے اپنی اس کامیابی پر منگل کی رات ایک بیان میں کہا کہ وہ کونسل کی پہلی مسلم خاتون ہونے پر بہت فخر محسوس کر رہی ہیں ۔وہ ڈسٹرکٹ 39 کی نمائندگی کرنے والی کسی بھی مذہب کی پہلی خاتون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ایک ایسا شہر بنائیں گے جو نسل پرستی سے پاک اور حقوق نسواں کا علمبرار ہو۔ ہم ایک ایسے شہر کے مستحق ہیں جو اپنے سے زیادہ کمزوروں کی حفاظت کرے،ایک ایسا شہر جس میں مساوی تعلیم ہو، ایک ایسا شہر جو مقامی اور کمیونٹیز کے ذریعے آب و ہوا کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہو، ایک ایسا شہر جہاں تارکین وطن خود کو محفوظ تصور کریں۔ یہ تمام کام ہم سب سے تقاضا کرتا ہے کہ الیکشن ختم ہونے کے باوجود بھی ہم اسے جاری رکھیں۔

علاوہ ازیں ، اس بار سٹی کونسل میں سیاہ فام خواتین بھی ممبران کے طور پر کام کریں گی ان میں کرسٹن رچرڈسن جارڈن جنہوں نے ہارلیم ڈسٹرکٹ میں زبردست فتح حاصل کی، جبکہ بروکلین ڈسٹرکٹ میں کرسٹل ہڈسن نے جو کہ پراسپیکٹ ہائٹس، کراؤن ہائٹس، فورٹ گرین ،کلنٹن ہل اور بیڈفورڈ اسٹیویسنٹ کے کچھ حصوں پر محیط ہے۔

خیال رہے کہ اس بار دو درجن سے زائد خواتین پہلی بار کونسل کی اکثریت حاصل کرنے کے لیے پوزیشن میں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں امریکی سینیٹ نے زاہد قریشی کی ملک کے پہلے مسلم وفاقی جج کے طور پر توثیق کی تھی، جس سے وہ امریکی تاریخ کے پہلے مسلم وفاقی جج بن گئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *