حکومت سعودی عرب نے سال 2021 حج پالیسی کا اعلان کردیا

ہفتے کے روز سلطنت سعودی عرب کی وزارت صحت اور حج نے رواں برس کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حج سے متعلق اہم اعلان کردیئے، اس سال مجموعی طور پر 60 ہزار شہریوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ تمام سعودی شہری اور ملک میں مقیم افراد ہی حج کرنے کے اہل ہونگے۔

حج مسلمانوں کے 5 بنیادی ارکان میں شامل ہے، جو زندگی میں ایک مرتبہ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر ادا کرنا فرض ہے۔ ایک اندازے کے مطابق روائتی طور پر ہر سال حج کی ادائیگی کے لئے تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد مکہ مکرمہ اور مدینہ منور کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم پچھلے دو سال سے کورونا وائرس کے باعث حج اور عمرہ کی ادائیگی کو بہت محدود کر دیا گیا۔ یہ دوسرا سال ہے جب محدود افراد کی موجودگی میں حج ادا ہوگا۔

Image Source: Arab News

وزارت حج و عمرہ نے ہفتے کے روز اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس مجموعی طور پر 60 ہزار شہریوں اور رہائش پزیر افراد کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ وزارت کی جانب سے اپنے اعلان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند شخص کا کسی بھی لاعلاج مرض میں مبتلہ نہ ہونا، 18 سے 65 سال کے درمیان ہونا اور حکومت سعودی عرب کی ویکسینیشن پالیسی کے مطابق اسٹینڈرڈ ہونا ضروری ہے۔

ٹوئیٹر پر جاری بیان میں سعودی وزارت حج کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء کے زیر اثر ہے، اس دوران وباء میں نئے تغیرات بھی ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ لہذا رواں حج کی رجسٹریشن صرف سعودی شہریوں اور ملک مقیم غیر ملکی شہریوں تک ہی محدود رکھی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ حج کی انہیں افراد کو دی جائے گی، جن ویکسینیشن ہوچکی ہے، یا پھر جنہیں ویکسین کی ایک ڈوس لگوائے ہوئے، چودہ روز کا عرصہ ہوچکا ہے یا پھر وہ لوگ جنہیں کورونا وائرس ہوچکا ہے اور انہوں نے ویکسینیشن کروالی ہے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ مملکت کے مستقل خواہش پر مبنی ہے کہ وہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو آنے والے زائرین کے لئے حج اور عمرہ کی رسومات ادا کرنے کے لئے کھولیں۔ تاہم اس وقت حکومت کی پہلی ترجیح صحت اور حفاطت ہے۔

واضح رہے گزشتہ برس بھی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر، حکومت سعودی عرب کی جانب سے محض 1 ہزار افراد کو حج کی اجازت دی تھی۔ جس میں سعودی شہری ،سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہری، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سیکورٹی پر مامور افراد ہی آج ادا کرسکے تھے۔

یہی نہیں گزشتہ حکومت سعودی عرب کی جانب سے نئے حج پروٹوکول بھی تیار کئے گئے تھے، جس میں خانہ کعبہ چھونے اور چومنے کی اجازت نہ دینے سمیت، حاجیوں کے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ آٹھنے بیٹھے اور ملنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ بحیثیت مسلمان سب کے لئے انتہائی غم اور افسوس کا لمحہ ہے، کیونکہ حج مسلمانوں کا سب سے بڑا مزہبی اجتماعی ہوتا ہے، جہاں جانا سب کی خواہش ہوتی ہے کہ ایک بار اس جگہ دیدار نصیب ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ جلد از جلد پھر سے اس جگہ کی پرانی رونقیں بحال کردے۔ آمین

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

16 hours ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

21 hours ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

5 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

7 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

1 week ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

2 weeks ago