بطور فنکار ذمہ داری ہے، الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کریں، حمیمہ ملک

چند روز قبل مشہور ومعروف اداکارہ ایمان علی ایک نجی ٹی وی چینل پر بطور مہمان مدعو تھیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی احساس کمتری کا اظہار کرتے ہوئے، خود کو خواجہ سرا سے تشبیہہ دے دی تھی۔ جس انہیں جہاں سخت تبقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سلسلے میں اب اداکارہ حمیمہ ملک نے اداکارہ ایمان علی کے بیان پر ردعمل دیتے دیا کہ امید ہے کہ وہ خواجہ سراؤں سے معافی مانگیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اداکار واسع چودھری کے پروگرام “گھبرانا منع ہے” میں اداکارہ ایمان علی کو بطور مہمان بلایا گیا تھا، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات جن میں سوشل میڈیا پر سرگرم نہ ہونے اور شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بات چیت کی۔ دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اپنا ظاہر بلکل بھی پسند نہیں، حالانکہ لوگ انہیں بےحد پسند کرتے ہیں، کہتے آپ بہت خوبصورت ہیں لیکن وہ خود اپنی مداح نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ زیادہ اپنی تصویریں نہیں لیتی ہیں۔

Image Source: The News

اداکارہ ایمان علی کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ خود کو (آئینہ) شیشے میں دیکھتی ہوں تو مجھے لگتا ہے، لوگ جھوٹ بول رہے ہیں اور صرف یہی نہیں میں جب موبائل میں سیلفیاں لیتی ہوں تو مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید کوئی اچھی آجائے لیکن پھر خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہوا ہے۔ لہذا وہ پھر زیادہ تصویریں نہیں لیتی ہیں، اور ان کے سوشل میڈیا پر سرگرم نہ ہونے کی بھی یہی وجہ ہے۔

اداکارہ ایمان علی کا یہ غیر سنجیدہ جملے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، عوام سمیت نامور شخصیات پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر ترین اداکارہ کے اس بیان کو ناصرف خواجہ سرا کمیونٹی کی تضحیک قرار دے رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ عمیمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے لکھا جی ہم ایسے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں، جہاں دوسروں کو نیچا دیکھانا بہت عام تصور کیا جاتا ہے۔ ہماری خواجہ سرا برادری کسی سے کمتر نہیں، وہ اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق ہیں ، جو ہماری ہی طرح انسان ہیں، بجائے اس کے کہ ہم اللہ کی دوسری مخلوق کی طرح ان سے محبت کریں، ہم ان میں تفریق کرتے ہیں اور ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔

Image Source: Instagram

اداکارہ حمیمہ ملک کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ بطور فنکار ہماری ذمہ داری ہے کہ یم الفاظ کا استعمال انتہائی ذمہ داری سے کریں اور کسی کو اپنے جملوں سے تکلیف نہ پہنچائیں، ہمیں اپنی نسل کیلئے کچھ اچھا اور سیکھنے کے قابل احترام کرنا چاہئے۔

انسٹاگرام پر جاری پوسٹ اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ اداکارہ ایمان علی سے ایک سنگین غلطی ہوئی ہے، لیکن انہیں امید ہے کہ ایمان علی اپنے بیان پر خواجہ سرا کمیونٹی سے معافی مانگ لیں گی۔

واضح رہے اداکارہ ایمان علی کے اس غیر سنجیدہ بیان پر خواجہ سرا کمیونٹی کی ماڈل کامی سد نے ردعمل عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کھسرا، ہیجڑا اور خواجہ سرا ہونا کوئی برائی نہیں ہے، ہم سب اللہ کی تخلیق ہیں اور ہم کیسے اس کے خلاف جاسکتے ہیں۔

یاد رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواجہ سرا کمیونٹی کے باقاعدہ دیگر شہریوں کی طرح حقوق رکھے گئے۔ ان کے خلاف ہتک آمیز جملے ادا کرنے قبل لوگوں اس بات کا ضرور سوچنا چاہئے کہ یہ بھی خدا کی مخلوق ہیں، ان میں بھی وہ ہی احساسات ہیں، جو دیگر انسانوں میں ہوتے ہیں۔ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل نیشا راؤ، آج ان تمام لوگوں کے لئے ایک بڑی مثال ہیں، جو مشکلات کے آگے ہتھیار پھینک دیتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

4 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

6 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

1 week ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

1 week ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 weeks ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago