پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے بھارت کے معروف ہدایتکار کرن جوہر سے ملاقات کا احوال سنایا ہے۔
حال ہی میں ثروت گیلانی اپنے شوہر فہد مرزا کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئیں جس میں ان سے میزبان دیپک پروانی نے کرن جوہر سے ملاقات کے بارے میں پوچھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ میں کرن کی بہت بڑی مداح ہوں اور انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتی ہوں، ان کی شخصیت کافی پسند ہے، ہم اٹلی کے شہر روم میں چھٹیاں گزارنے گئے ہوئے تھے جب ائیرپورٹ پر میں نے انہیں دیکھا۔
ثروت گیلانی نے کہا کہ میں نے انہیں دیکھ کر فہد سے تصدیق کرنا چاہی کہ دیکھو یہ کرن ہی ہے نا، میں اتنی زیادہ خوش تھی کہ کرن جوہر نے مجھے دیکھ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی ہدایتکار کرن جوہر ہماری جانب متوجہ ہوئے اور پوچھا آپ لوگ کہاں سے ہیں؟ اس پر میں نے کہا ہم پاکستان سے ہیں، وہ بہت ہی اچھے اخلاق کے انسان ہیں، پہلے ہم نے تصویر لی اور پھر فہد نے ان سے ویڈیو کا کہا کہ آپ اس میں پاکستان کو ہیلو کہیں۔
پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے انٹرویو میں بتایا کہ پاک بھارت تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں لیکن پھر بھی کرن جوہر نے بہت پیار اور محبت کے ساتھ ہمارے ساتھ ملاقات کی۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…