Categories: Fashionپاکستان

مریم نواز کے سستے جوڑے ہر کوئی ایڈریس پوچھ رہا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے ملبوسات کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’یہ میں بہت یقین سے آپکو کہہ سکتی ہوں کہ مریم نواز کے چہرے پر ایک یا دو چیزیں لگی ہوتی ہیں۔‘

Maryam Nawaz Clothes Worth

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہی نہیں بلکہ  وہ لان کا عام پانچ یا چھے سو والا لان کا جوڑا زیب تن کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بات کپڑوں کی قیمت یا برانڈ کی نہیں ہوتی بلکہ اصل بات اس لباس کو کیری کرنے کی ہے اور مریم نواز صاحبہ پر پہناوے کو خوبصورت بنانا ختم ہے ۔

          عظمی بخاری نے کہا کہ وہ اس قدر اچھے سے کپڑے کیری کرتی ہیں کہ میں تو خود ان سے ہی سیکھتی ہوں۔

اپنی بات کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ جب سے وہ وزیراعلی بنی ہیں تب ہی ان پر یہ کپٹوں کی ٹرولنگ زرا کم ہوگئی ہے ورنہ انکے فیشن سینس کی تو دنیا دیوانی ہے۔

عظمیٰ بخاری کے اس بیان کے سامنے آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر انکے اس بیان پر دلچسپ تبصرے ہونے لگے۔

،صارفین نے مریم نواز کے پہنے گئے کپڑوں، جوتوں ، پرس، گھڑی کی قیمتیں تلاش کر کے پوسٹ کرنا شروع کر دیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی کے دور میں 500 سے 800 کا سوٹ کہاں ملتا ہے؟ گھٹیا سے گھٹیا کوالٹی کا سوٹ بھی اتنے کا نہیں ملتا،یہ یہ کون سے پاکستان کی بات کر رہی جہاں 700-800 کا لان کا سُوٹ مل رہا ہے؟ 800 روپے میں تو اب سمپل ٹی شرٹ نہیں ملتی،


کسی نے اس لان کے دکان کا ایڈریس مانگا جہاں سے 5 یا 6 سو کے لان کے جوڑے ملتے ہیں تو کسی نے عظمیٰ بخاری کی کم علمی پر حیرانگی کا اظہار کیا۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ یہ کون سے بازار سے ملتے ہیں؟

جبکہ ایک صارف یاسر خان نے لکھا کہ میرے خیال میں عظمیٰ بخاری جان بوجھ کر لوگوں کو مریم نواز کا مزاق اڑانے کی وجہ فراہم کر رہی ہیں اور یہ پہلی بار نہیں ہو رہا ہے

لاہور سے صحافی امجد بخاری جن کی رواں ماہ شادی ہے، انہوں نے ٹویٹر پر پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ” میڈم میں ایک صحافی ہوں، رواں ماہ کے آخری ہفتے میں میری شادی ہے۔ سنا ہے میڈم چیف منسٹر 800والا سوٹ پہنتی ہیں، مجھے تو نہیں مل رہا۔ آپ صحافیوں کے حالات سے باخبر ہیں۔ مجھے بھی دلہن کیلئے 800والے پانچ چھ سوٹ لے دیں، قسم سے پوری ہے منٹ کروں گا”۔

ایک صارف نے لکھا کہ مریم نواز کا LouisVuitton ،کا پرس ڈھائی لاکھ کا،شال ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی

جوتے ایک لاکھ کے ،سوٹ آٹھ سو کا ،میری زندگی کے ستائیس سال کپڑے کے بزنس میں گزر گئی اس طرح کا سوٹ آٹھ سو کامیں آج تک نہیں بنا سکی عظمی بخاری مجھےبالکل ایسے ہزار سوٹ چاہیے جو مریم نواز آٹھ سو کے پہنتی ہے

جس زمانے میں سوٹ کی سلائی 1500 سے 2000 روپے ہے، اس زمانے میں مریم نواز صاحبہ 600، 700 والا سوٹ سیل سے لے کر پہنتی ہیں لیکن انکو جچ اتنا جاتا ہے کہ گوچی ارمانی کا لگنے لگتا ہے۔ عظمی بخاری صاحبہ نے میٹھا اس قدر تیز کر دیا ہے کہ 25 کروڑ لوگوں کو اس بیان سے شوگر ہو جائے


خیال رہے کہ مریم نواز صرف سیاست ہی نہیں بلکہ فیشن کی دنیا میں بھی کافی مشہور ہیں اور وہ اپنے ملبوسات اور دلکش لُکس کے سبب خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

مریم نواز کے فیشن سینس کے ہمیشہ ہی چرچے ہوتے ہیں ، بیٹے جنید صفدر کی شادی ہو یا سیاسی جلسے مریم نواز فیشن کے جدید اور خوبصورت انداز ضرور اپناتی ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

5 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago