Categories: ٹیکنالوجی

صارفین جلد ہی یوٹیوب شارٹس ویڈیوز سے بھی پیسے کماسکیں گے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے پچھلے سال ستمبر میں اپنے مونیٹائزیشن سسٹم کو وسعت دینے کا اعلان کیا تھا، اس نئے پروگرام کے تحت صارفین کے لیے شارٹس ویڈیوز سے بھی پیسے کمانا ممکن ہوسکے گا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب یکم فروری سے اس پر عملدرآمد شروع ہو رہا ہے اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی بھی فروری 2023 سے یوٹیوب شارٹس کے ذریعے پیسے کماسکیں گے۔

یوٹیوب شارٹس اسٹریمنگ ویب سائٹ کا نیا ورژن ہے، جہاں کانٹنیٹ کریئیٹرز ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے یوٹیوب شارٹس کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا اور اب یوٹیوب نے اس سے پیسے کمانے کے فیچر کو بھی شروع کردیا۔

Image Source: FIle

یوٹیوب کی جانب سے جاری مکمل پالیسی کے مطابق یوٹیوب شارٹس سے پیسے کمانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو ویب سائٹ کے ضوابط کو تسلیم کرنا پڑے گا اور اس سے 18 سال سے کم عمر کانٹینٹ کریئیٹرز کو اپنے والدین کو بھی رضامندی کے ضوابط میں شامل کرنا پڑے گا۔ یعنی وہ کانٹینٹ کریئیٹرز جن کی عمر 18 سال سے کم ہے، انہیں یوٹیوب شارٹس سے پیسے کمانے کے لیے اپنے والدین سے رضامندی کروانی ہوگی اور ان ہی کی اکاؤنٹ تفصیلات شامل کرنی ہوں گی۔

Image Source: File

یوٹیوب کے مطابق شارٹس ویڈیوز کے ذریعے کانٹینٹ کریئیٹرز کو اشتہارات چلانے کی مد میں پیسے دئیے جائیں گے۔ یعنی یوٹیوب شارٹس پر اشتہارات چلیں گے اور اشتہارات سے ہونے والی کمائی کا 45 فیصد کانٹینٹ کریئیٹرز کو فراہم کیا جائے گا۔ویب سائٹ کے مطابق 10 لاکھ یوٹیوب شارٹس ویوز پر ایک کانٹینٹ کریئیٹرز کو 900 امریکی ڈالر تک کی رقم مل سکے گی، تاہم یہ رقم کم یا زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔ یوٹیوب نے جہاں خالص شارٹس ویڈیوز پر کانٹینٹ کریئیٹرز کی کمائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں انہوں نے طویل ویڈیوز بنانے والے افراد کے لیے بھی نئی پالیسیز متعارف کرادیں۔

یوٹیوب کی مونیٹائیزیشن کی زیادہ تر پالیسیز پرانی ہی ہیں، تاہم یوٹیوب شارٹس کے لیے ویب سائٹ نے واضح کیا ہے کہ اس پروگرام کے تحت فلموں یا ٹی وی شوز کے بغیر ایڈٹ کیے گئے کلپس پر کوئی آمدنی حاصل نہیں ہوسکے گی،  یوٹیوب یا کسی اور پلیٹ فارم پر پہلے سے پوسٹ مواد کو اپ لوڈ کرنے پر بھی پیسے کمانا ممکن نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یوٹیوب کے استعمال کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب یوٹیوب پاکستان میں مارکیٹنگ کا سب سے موئژ ذریعہ بن گئی ہے، اس بات کا انکشاف نیسلے کی جانب سے کی گئی ایک حالیہ کیس اسٹڈی میں کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان یوٹیوب کے لئے تیزی سے فروغ پانے والی مارکیٹ بن گیا ہے۔

علاوہ ازیں ، یوٹیوب کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت لاکھوں لوگ یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے پیسہ کما کر راتوں رات امیر ہورہے ہیں۔ گزشتہ دنوں پڑوسی ملک بھارت کا ایک ایسا گاؤں سامنے آیا جہاں ایک نہیں بلکہ ہر تیسرا فرد یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرکے پیسا کماتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی چھتیس گڑھ ریاست کا ایک چھوٹا سا گاؤں تلسی ‘یوٹیوب ولیج’ کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ اس کی ایک تہائی آبادی گزبسر کرنے کے لیے یوٹیوب ویڈیوز بناتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago