بھارتی گلوکارہ بادشاہ بھی ہانیہ عامر کے فین نکلے

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ڈمپل کوئین کے نام سے جانی جانے والی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت ایکٹو نظر آتی ہیں اور آئے دن ان کے مزاحیہ اور دلچسپ پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں یہی وجہ کے ان کے مداحوں کی فہرست میں اب بھارتی گلوکار بادشاہ بھی شامل ہوگئے ہیں ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے گزشتہ روز سوال جواب کا سیشن رکھا۔

اس دوران ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ ’آپ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کیا، کیا آپ انہیں فالو کرتے ہیں؟‘۔

گلوکار نے صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہاں ، نہ صرف میں ہانیہ عامر کو فالو کرتا ہوں بلکہ ان کی ویڈیوز دیکھ کر لطف اندوز بھی ہوتا ہوں، وہ بہت ’مست‘ بندی ہے‘۔

Image Source: Instagram

بھارتی گلوکار کی جانب سے سراہے جانے کے بعد ہانیہ عامر نے بھی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور جواباً انہیں بھی ’مست‘ قرار دے دیا۔

Image Source: Instagram

یاد رہے کہ دو روز قبل ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک لفٹ میں تھیں اور اپنی لُکس کے حوالے سے کہہ رہی تھی کہ ’آج میں فرنچ لگ رہی ہوں‘۔مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ’ایمیلی ان پیرس‘ کی نقل کرتے ہوئے فرانسیسی زبان میں اپنا نام بتانے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن آخر میں ہسپانوی زبان کا لفظ ’پور فیور ‘ کہہ دیتی ہیں، جس کے معنی براہ مہربانی کے ہیں۔ ہانیہ کی اس غلطی پر بھارتی گلوکار کمنٹ کرتے ہوئے ان سے پوچھتے ہیں کہ ’پور فیور؟’ جس پر ہانیہ نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’تھوڑی ’اسپینش ‘بھی‘۔واضح رہے کہ  ہانیہ عامر کو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ سے بھی ملایا جاتا ہے اور وہ خود کو پاکستانی عالیہ بھٹ کہلائے جانے بے حد خوش بھی ہوتی ہیں۔

مزید برآں، گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر ہانیہ عامر کے مداحوں کی ان کے ساتھ کی گئی طوفان بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ تقریب سے واپسی پر ہجوم نے انہیں گھیرے میں لے لیا، اور اداکارہ کو ان کے مداحوں کی جانب سے ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے گارڈز کی بروقت کارروائی نے انہیں وہاں سے بحفاظت نکلنے میں مدد فراہم کی۔

خیال رہے کہ اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے 2016 میں 20 سال سے بھی کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اپنی بے پناہ خوبصورتی کی وجہ سے انہیں جلد شہرت مل گئی تھی۔اب تک وہ نصف درجن سے زائد فلموں اور ایک درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم وہ گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ رومانوی تعلقات کے باعث تنازعات کا شکار رہیں۔

اس جوڑی کے بریک اپ کے بعد بہت سے لوگ ہانیہ عامر کی حمایت میں سامنے آئے اور عاصم اظہر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago