میری اور ابراہیم کی والدین سے شباہت غیر معمولی ہے،سارہ علی خان کا اعتراف

ماضی کی خوبصورت ترین بولی ووڈ جوڑی سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بچوں کے حوالے سے عموماً سوشل میڈیا پر چرچا رہتی ہے کہ یہ اپنے والدین کی بلکل کاپی نظر آتے ہیں، اداکارہ سارہ علی خان نوے کی دہائی کی امریتا سنگھ اور ابراہیم علی خان والد سیف کی مکمل جوانی لگتے ہیں۔ بلاشبہ ناصرف یہ ایک حیران کن حقیقت ہے بلکہ سارہ علی خان بھی اس سے بلکل متفق دکھائی دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے والدین سے غیر معمولی مماثلتوں پر بات چیت کی اور اعتراف کیا، یہ ایک انتہائی غیر معمولی بات ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات اکثر اوقات ان کے گھر پر بھی بات چیت کا موضوع ہوتی ہے۔

Image Source: Film Fare

ایک معروف بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے، سارہ علی خان نے بتایا کہ کس طرح ان کے گھر میں والدین کی مماثلت اکثر بحث کا موضوع بنتی ہے۔ اسٹار کڈ نے اعتراف کیا کہ “وہ جس طرح سے والدہ کی طرح نظر آتی ہیں اور ابراہیم والد کی طرح جیسا لگتا ہے وہ کوئی نارمل بات نہیں ہے۔” “ہم ایک جیسے ہیں!”

سارہ علی خان نے مزید کہا کہ “ایسا نہیں ہے کے ہم میں انکی جھلک ہے۔ ہم حقیقتاً ویسے ہی نظر آتے ہیں جیسے وہ اس وقت دکھا کرتے تھے، اور مجھے لگتا ہے کہ لوگ یہی بات کرتے ہیں۔

Image Source: File

اس موقع پر سارہ علی خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگرچے وہ والدہ امریتا سنگھ جیسی نظر آتی ہیں اور ابراہیم والد سیف علی خان کی طرح نظر آتے ہیں، لیکن ہماری شخصیت بلکل مترادف ہیں، یہ بھی بات اکثر گھر میں گفتگو کا موضوع ہوتی ہے۔

سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ دل دلچسپ بات یہ ہے کہ ابراہیم بہت زیادہ ٹھنڈے مزاج اور کمپوزڈ ہے، اگرچے وہ میرے والد کی طرح نظر آتا ہے لیکن وہ میری والدہ کی طرح ہے، جبکہ میں والدہ کی طرح نظر آتی ہوں لیکن میں بلکل اپنے والد کی طرح ہوں۔ ہم اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ کس طرح ہماری شخصیتوں اور چہروں کو تبدیل رکھی گئی ہیں۔

واضح رہے اداکارہ سارہ علی خان نے سال 2018 میں فلم کیدارناتھ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنا تھا۔ فلم بین ان کا اکثر موازنہ 80 کی دہائی میں ڈیبیو کرنے والی معروف اداکارہ اور سارہ کی والدہ امریتا سنگھ سے کرتے ہیں، جبکہ 21 سالہ ابراہیم کو اپنے والد کا چھوٹا ورژن قرار دیا جاتا ہے، سیف علی خان نے جب نوے کی دہائی میں 22 سال کی عمر میں فلمی ڈیبیو کیا تھا، سبھی کا ماننا ہے کہ ڈیبیو کرتے وقت اور اج ان کا بیٹا تقریباً ایک جیسے ہیں۔

خیال رہے اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ سال 1991 میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ سال 2004 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ سارہ علی خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ تصویر بنوانے کے بہانے اپنی کو ورکر کو سوئمنگ پول میں گرا دیتی ہیں، اگرچے انہوں نے یہ محض مذاق کے لئے کیا تھا لیکن صارفین کو ان کا یہ مذاق ایک آنکھ نہ بھایا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago