ثنا جاوید کی بدسلوکی پر اداکارائیں بھی بول اٹھیں


0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثنا جاوید نے نامور شخصیات اور میک اپ آرٹسٹوں کی جانب سے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کے خلاف شوبز انڈسٹری کے متعدد افراد کی جانب سے بدتمیزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اداکارہ نے ان تمام الزامات کو لیگل نوٹس کے ساتھ حل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مداحوں کو اس کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ ثناء جاوید نے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹوں میں مجھے ہر طرح کے جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں، نفرت انگیز تقریر اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ مزید لکھا کہ لوگوں کے ایک گروپ کی طرف سے میرے خلاف ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ایک مہم شروع کی گئی، جس سے ناصرف مجھے بلکہ میرے خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔

دوسری جانب ، ڈرامہ سیریل ‘ڈنک’ میں ثناء جاوید کے مدمقابل کام کرنیوالی اذیکا ڈینیل بھی ثناء جاوید کے ناروا سلوک پر بول اٹھی ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں بتایا ہے کہ جب ڈرامہ سیریل ڈنک کے اختتام پر ٹیم کی گروپ فوٹوز کھینچ رہیں تھیں تو ثناء جاوید نے ان کے ساتھ تصویر کھینچوانے سے صرف اس لئے انکار کردیا تھا کہ وہ ان کو اس ‘قابل’ نہیں سمجھتی کہ وہ ان کے ساتھ تصویر کھینچوائیں۔

اذیکا ڈینیل کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم نے بھی ثناء جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

رابعہ کلثوم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میک اپ آرٹسٹ واجد خان کی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں کہ ثناء جاوید انڈسٹری کی بدتمیز اداکارہ ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری کے بدتمیز لوگوں کے خلاف آواز اُٹھانے والوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، مجھے ان لوگوں کے درمیان یہ اتحاد پسند ہے۔

Image Source: Screengrab

خیال رہے کہ کچھ روز قبل جب ماڈل منال سلیم نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ثناء جاوید کا نام لیے بغیر ان کی جانب سے برتے جانے والے نامناسب اور ناقابل برداشت روئیے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب مزید کسی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی اور انہوں نے اپنے تمام کلائنٹ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ان سے کسی اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ کرنے کا نہ کہیں کیونکہ یہ اداکارائیں ہمیں ’’دو ٹکے کی ماڈلز‘‘ سمجھتی ہیں ، ہم بھی کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔

منال سلیم کی اس پوسٹ کے بعد ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں کی پوسٹوں کا تانتا باندھ گیا جس میں ثناء جاوید کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی کے واقعات منظر عام پر آنا شروع ہوئے۔ ان واقعات کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر شدید تنقید کی اور ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کردیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *