صبور علی پیاگھر سدھار گئیں، بہنوئی احد رضا میر نے شرکت کیوں نہیں کی؟

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی شوبز انڈسٹری میں شادی کا سیزن شروع ہوگیا ہے۔ گزشتہ برس منگنی کرنیوالے صبور علی اور علی انصاری بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح کی تقریب میں جب علی انصاری اپنی دلہنیا کو لیجانے کے لئے بہن مریم انصاری کے ساتھ پہنچے تو دلہن کی بہن سجل علی نے ان کا خوب صورت انداز میں استقبال کیا۔ اس موقع پر اداکارہ نے سنہری رنگ کا عروسی جوڑا پہنا جس پر انہوں نے روایتی سفید اور گولڈ جیولری پہن رکھی تھی جبکہ علی انصاری نے سفید رنگ کی شیروانی زیب تن کی اور اس پر پگڑی پہنی۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

نکاح کے لئے صبور علی کو سجل علی اور ان کے بھائی اسٹیج پر لائے جہاں نکاح نامے پر دستخط کیے گئے۔ نکاح کے وقت صبور علی آبدیدہ نظر آئیں جبکہ علی انصاری ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔ دونوں فنکاروں کی زندگی کے اس خاص دن پر ساتھی اداکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے۔ ایمن خان ،عروہ حسین، کنزا ہاشمی، زارا نور عباس، سعدیہ غفارسمیت دیگر شخصیات نے رخصتی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں اداکار علی انصاری کے ساتھ منگنی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ’ڈھولکی‘ کی تقریب سے ہوا تھا۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ صبور علی کے نکاح اور رخصتی کی تقریب میں اُن کے رشتہ داروں اور شوبز ستاروں نے تو بھرپور انداز سے شرکت کی مگر ان کے بہنوئی احد رضا میر کہیں بھی نظر نہیں آئے بلکہ احد رضا میر اور اُن کے اہلخانہ صبور کی شادی کی کسی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوئے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سجل اور احد کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوالات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر عین صبور کے نکاح کے دن احد رضا میر اور اُن کے اہلخانہ کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جوکہ دبئی میں ایک شادی کی تقریب کے دوران لی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین اس تمام صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ کیا احد کے لیے صبور علی کی شادی سے زیادہ یہ شادی اہم تھی؟ دوسری جانب یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ احد اور سجل نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں اس لئے اب ساتھ نظر نہیں آرہے۔

علاوہ ازیں ، سجل علی نے اپنے اور احد کے رشتے سے متعلق ان تمام سوالوں کی وضاحت کچھ دن پہلے خود ہی کی تھی۔ انہوں نے اپنی فلم ‘کھیل کھیل میں’ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں احد رضا میر کی غیر حاضری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں، اسی لیے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آرہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 day ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago