ماڈل سبیکا امام اذان سمیع کے ایکٹنگ ڈیبیو پر ناخوش

گلوکار عدنان سمیع خان اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع میوزک انڈسٹری میں اُبھرتے ہوئے گلوکار و موسیقار ہیں اور میوزک کے ساتھ اب انہوں نے اداکاری کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ وہ ڈراما “عشقِ لا” سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں جس میں ان کے مقابل اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی ہیں۔

تاہم ،اس پوسٹ کے منظر عام پر آنے پر ماڈل سبیکا امام ناخوش نظر آئیں اور انہوں نے طنزیہ پوسٹ بھی کر ڈالی۔

Image Source: Instagram

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں سبیکا امام نے اذان سمیع کے ایکٹنگ ڈیبیو پر طنزیہ انداز میں کہا ہے کہ وہ اُن کی طرح قسمت چاہتی ہیں جہاں اُنہیں سب کچھ پلیٹ میں رکھ کر دیا جائے۔ سبیکا امام نے اپنی ٹوئٹ میں اذان سمیع کا نام لکھے بغیر ہی سجل علی اور یمنیٰ زیدی کی ایکٹینگ کو سراہا ہے جس سے یہ بات واضح ہو رہی تھی کہ اُنہوں نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں گلوکار پر ہی تنقید کی ہے۔

یاد رہے کہ “عشق لا “ ڈرامے کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے جس میں اذان سمیع اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ موجود ہیں۔ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوئی۔

اس ڈرامے کی ایک اور پوسٹ میں اذان سمیع اداکارہ سجل علی کے ساتھ نظر آۓ۔

دوسری جانب ،ماڈل سبیکا امام کی پوسٹ کے بعد اذان سمیع کے ایکٹینگ ڈیبیو پر دیگر فنکاروں نے بھی اپنی اپنی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Image Source: Instagram

فنکاروں کی جانب سے اس ردعمل پر جواباً سبیکا امام نے دوبارہ پوسٹ کی اور اپنی رائے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ “آپ لوگ ہمیں بُرا بھلا کہیں تو وہ سب ٹھیک ہے لیکن میں بطور ایک آرٹسٹ کوئی رائے دوں تو میں جیلس؟”

خیال رہے کہ حال ہی میں اذان سمیع نے اپنے ایک انٹرویو میں نیپوٹزم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈسٹری میں کسی مشہور شخصیت کا بیٹا یا بیٹی ہونے کی وجہ سے ان کے لیے آسانیاں ہوتی ہیں۔ لوگ کہتے ہیں اگر کسی کو موقع دیا جائے تواس کا فائدہ ضرور ہوتا ہے۔ لیکن میری نظر میں موقع سے زیادہ آپ کو پہلے دن سے اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر لوگوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور اس سے بڑی برکت چیز کوئی نہیں ہے۔جو آپ کو مشورے دیتے ہیں، نصیحت کرتے ہیں وہ اپنی فیلڈ میں ماہر لوگ ہوتے ہیں۔ لہذا جب آپ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کرتے ہیں تو آپ کو تجربہ کار لوگوں کی رہنمائی مل چکی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار جاوید جعفری اور زیبا بختیار کی شادی کب ہوئی؟

علاوہ ازیں ، کچھ عرصے پہلے ہی اذان سمیع نے اپنا پہلا میوزک البم لانچ کیا ہے جس میں 9 گانے ہیں سات اردو میں، ایک پنجابی اور ایک پشتو میں جبکہ اپنے ڈیبیو ڈرامے “عشق لا” میں وہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے، ڈرامہ انڈسٹری کی یہ دونوں ہی اداکارائیں ایکٹینگ میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں ۔اس ڈرامے کی شوٹنگ اسلام آباد میں جاری ہے اور یہ ڈرامہ اگست میں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔سوشل میڈیا پر اس ڈرامے پر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اذان سمیع ڈرامے میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے یا سجل علی یا پھر یہ کوئی لَو ٹرائی اینگل ہوگا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago