وکی پیڈیا کے مطابق نادیہ خان اور ہانیہ عامر کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

بلاشبہ انٹرنیٹ ہماری معلومات کا آج سب بڑا اور آسان ذریعہ ہے، ہمیں کوئی بھی معلومات چاہے ہوتی ہے، ہم محض گوگل پر جاکر اس بارے میں لکھتے ہیں، اور اس سے متعلق معلومات کی ویب سائٹ سامنے آجاتی ہیں، انہی چند ویب سائٹس میں ایک نام وکی پیڈیا کا ہوتا ہے، جو ناصرف فہرست میں اول درجوں میں ہوتی ہے بلکہ سب سے زیادہ معلوماتی مواد پر بھی مبنی ہوتی ہیں۔ لیکن کیا وہ تمام معلومات ہمیشہ درست ہوتی ہے؟ شاید اداکارہ نادیہ خان اور اداکار عمران عباس کی گفتگو اس حوالے سے ہماری رہنمائی کرتی ہے

تفصیلات کے مطابق نامور ٹی وی میزبان نادیہ خان کا دوران پروگرام اداکار عمران عباس سے وکی پیڈیا کی غلط معلومات کو لیکر گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا خود کا غلط معلومات کا تجربہ وکی پیڈیا پر موجود ہیں۔

Image Source: Reviewit.pk

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی ہوم پر مارننگ شو مارننگ ایٹھ ہوم میں میزبان نادیہ خان کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی وکی پیڈیا کو اپنی زندگیوں سے باہر نکال دیں، یہ ایک مذاق ہے۔ اس ہی دوران اداکار عمران عباس نے بھی وکی پیڈیا کی معلومات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکی پیڈیا پر 80 فیصد معلومات غلط ہے۔

اداکار عمران عباس کے مطابق کچھ ایسی چیزیں، جیسے میں لاہور میں پیدا ہوا ہوں، جیسی معلومات نے مجھے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا کہ وکی پیڈیا پر ایک مذاق ہے۔ وکی پیڈیا کی غلطیوں کی نشاندہی پر انہوں نے مزید بتایا کہ میں میرے والدین کرکٹرز ہیں، میری تاریخ پیدائش یہ سب چیزیں غلط ہیں۔ انہوں مذاقاً کہا کہ شاید کوئی ویب سائٹ پر ایسا تمام مواد ڈال کر کیرئیر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب دوران گفتگو اداکارہ نادیہ خان نے بھی وکی پیڈیا پر اپنے تجربات شئیر کئے اور کہا کہ وکی پیڈیا نے اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کا شریک حیات بنایا ہوا ہے جبکہ اس سے بڑھ کر جو مسئلہ ہے، وہ یہ کہ وکی پیڈیا ان کی غلط عمر بیان کر رہا ہے۔

Image Source: Instagram

واضح رہے اداکار عمران عباس، اداکارہ نادیہ خان اور دیگر فنکاروں کا شمار عوامی شخصیات میں ہوتا ہے، لوگ انہیں فلموں اور ڈراموں میں دیکھتے ہیں، انہیں پسند کرتے ہیں، ان کے لاکھوں کی تعداد میں مداح ہیں، جو اپنے پسندیدہ فنکاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، ایسے میں وکی پیڈیا جیسی ویب سائٹس سے غلط معلومات فراہم ہونا، ایک تشویشناک بات ہے۔

رواں برس ٹی وی میزبان، اداکارہ اور پروڈیوسر نادیہ خان سابق ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں۔ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔

Image Source: Youtube

اگر میزبان نادیہ خان کے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے حوالے سے بات کی جائے، تو وہ پاکستان ائیر فورس کے ریٹائرڈ افیسر اور ایک فائٹر پائلٹ ہیں، جوکہ 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے، جبکہ انہوں نے سال 1991 میں پاکستان ائیر فورس میں بطور کمشن افیسر شمولیت اختیار کی۔ ان کا شمار پاک فوج کے بہترین اور باصلاحیت پائلٹس میں ہوا کرتا تھا، وہ 30 سال تک دنیا کی بہترین ائیرفورس کا حصہ رہے۔ ساتھ ہی اداکارہ نادیہ خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ وہ کس طرح فیصل ممتاز راؤ سے ملی تھیں اور پھر بات شادی تک جاپہنچی۔

خیال رہے وکی پیڈیا کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل پروڈیوسر اور اداکار یاسر حسین کی حوالے سے وکی پیڈیا نے معلومات فراہم کیں تھیں کہ ترکش اداکارہ ایسراء بلجیک یاسر حسین کے والدین ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

2 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

4 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

4 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago