خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی

ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس اور شہریوں کے مابین تلخ کلامی ، نازیبا الفاظ کے تبادلوں، ہاتھا پائی کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے توسط سے مسلسل منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ ان واقعات میں مرد تو مرد ، خواتین بھی پیچھے نہیں ہیں ۔اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹ اتارنے پر ایک خاتون طیش میں آگئیں اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کی۔

Image Source: Screengrab

اس ویڈیو میں ایک خاتون کو ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ الجھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی تھی چنانچہ اہلکار نے مذکورہ خاتون سے انتہائی مہذب انداز میں پہلے ڈرائیونگ لائسنس مانگا اور پھر سوال کیا کہ گاڑی کی اصلی نمبر پلیٹس کہاں ہیں؟

Image Source: Screengrab

خاتون کے مناسب جواب نہ دینے پر اہلکاروں نے گاڑی کی فینسی نمبر پلیٹ اتاری تو خاتون گاڑی سے باہر نکل آئیں اور چیخنا چلانا شروع کردیا اور کہا کہ میری گاڑی کو ہاتھ لگانے کی ہمت کیسے ہوئی۔ اس دوران خاتون نے اہلکار کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا موبائل فون بھی چھین لیا۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ٹوئٹر پر صارفین نے خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ امیروں کے لیے قانون ایک اور عام عوام کے لیے دوسرا قانون ہے۔

عورت شکایت کرے تو فورا ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے اور اگر عورت پولیس والے کو گریبان سے پکڑے تو سارا سسٹم چپ، کیونکہ وہ ایک امیر زادی ہے۔ تاہم اس صارف کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ مذکورہ واقعے کے خلاف ایکشن لے لیا گیا ہے۔

ایک صارف نے یہ بھی لکھا کہ آج صبح فیصل ایونیو پر فینسی نمبر پلیٹ لگانے اور اصلی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر پولیس نے خاتون کا چالان کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ایلیٹ خاتون کی جانب سے پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔

مزید پڑھیں: بااثر خاتون کی دن دہاڑے پولیس اہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکی

‏خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عورت گردی کا ایک اور واقعہ لاہور کے پیکجز مال کی پارکنگ میں پیش آیا تھا جس میں خاتون نے ایک شخص پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا تاہم اس شخص کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خاتون نے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر ویڈیو بنائی جس کی وجہ سے اسے نوکری سے بھی فارغ کردیا گیا۔ ٹوئٹر پر ایک خاتون نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایک شخص کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیکھایا اور بتایا کہ یہ شخص ان کا پیچھا کر رہا تھا اور ان سے نمبر مانگ رہا تھا۔ یہ خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ پیکجز مال آئیں تھیں۔

اس واقعے نے اس وقت دوسرا رخ اختیار کیا کہ جب مذکورہ شخص کی بیوی نے ٹوئٹر پر اپنے شوہر کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں خاتون کے تمام الزامات کو بے بنیاد اورجھوٹا قرار دیدیا گیا۔ ویڈیو میں اس شخص کا کہنا تھا کہ خاتون کی کار سے ان کی کار غلطی سے ٹکرا گئی ،جس پر خاتون سیخ پا ہوگئیں، انہوں نے معذرت بھی کی لیکن خاتون نے ایک نہ سنی اور میری ویڈیو بنانے لگیں۔ اس ویڈیو کے بعد ہراسگی کا الزام لگانے والی خاتون کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago